پلاؤ (پکوان)

پلاؤ (برطانوی انگریزی ہجے: pilau؛ امریکی انگریزی ہجے: Pilaf) ایک چاولوں کا پکوان ہے جسے یخنی، مصالحہ جات اور دیگر اجزا جیسے سبزیاں یا گوشت شامل کر کے بنایا جاتا ہے۔ [1][2]

پلاؤ
Pilaf
قابلی پلاؤ، افغانستان کا قومی پکوان
متبادل نامپیلا, پلاؤ, پلاو، فلاو
کھانے کا دورمرکزی
علاقہ یا ریاستبلقان، کیریبین، جنوبی قفقاز، وسط ایشیا، مشرقی افریقا، مشرقی یورپ، لاطینی امریکا، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا
درجہ حرارتگرم
بنیادی اجزائے ترکیبیچاول، یخنی، مصالحہ, گوشت، چکن، سبزی, خشک میوہ

خلافت عباسیہ کے دور میں چاول پکانے کا یہ طریقہ کار پہلے ہندوستان، ہسپانیہ اور پھر وسیع تر دنیا میں پھیلتا جلا گیا۔ [3][note 1]

پلاؤ اور اسی طرح کے پکوان بلقان، کیریبین، جنوبی قفقاز، وسطی ایشیا، مشرقی افریقا، مشرقی یورپ، لاطینی امریکا، مشرق وسطی اور جنوب ایشیائی کھانوں میں عام ہیں۔یہ افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین (خاص طور پر سنکیانگ میں)، قبرص، جارجیا، یونان (خاص طور پر کریٹ میں)، بھارت، پاکستان، عراق (خاص طور پر کردستان میں)، ایران، اسرائیل، [4] قازقستان، کینیا، کرغزستان، نیپال، رومانیہ، روس، تنزانیہ (خاص طور پر زانزیبار میں)، تاجکستان، [5] ترکی، [6] ترکمانستان، یوگنڈا اور ازبکستان [7][8] میں ایک بنیادی غذا اور ایک مشہور ڈش ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات