5 اپریل

3 اپریل4 اپریل5 اپریل6 اپریل7 اپریل

واقعات

  • 1242ء - ٹیوٹانک نائٹس نے ایک روسی حملے کو روک دیا
  • 1654ء - معاہدہ ویسٹمنسٹر پر دستخط کے تحت پہلی برطانوی و ولنگدیزی جنگ ختم ہو گئی۔
  • 1930ء - ہندوستان میں سول نافرمانی کی مہم میں گاندھی جی نے سمندر پر جا کر نمک بنایا اور اس طرح برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
  • 1955ء - اپنی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے ونسٹن چرچل برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
  • 1973ء - پیئیر میسیمر فرانس کے وزیز اعظم بن گئے۔
  • 1998ء - نیہون (جاپان) میں آکاشی کائکیو پل مکمل ہو گیا۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا سسپنشن پل ہے۔
  • 2002ء فرانسیسی صدر یاک شیراک دوسری مدت کے لیے صدرمنتخب ہوئے [1]
  • 1980ء برطانوی اسپیشل اے ئر سروسز ایس اے ایس نے ایران میں محصور سفارت خانے کے عملے کی بازیابی کے لیے آپریشن ختم کر دیا[1]
  • 1952ء پاکستان اور سویت یونین کے درمیان پہلا براہ راست ریڈیو،ٹیلی گرافک رابطہ[1]
  • 1948ء پاکستان اور بیلجے ئم کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدہ[1]
  • 1948ء کونسل آف یورپ کے قیام کا باضابطہ اعلان[1]
  • 1904ء پہلا رگبی میچ انگلینڈکے سینٹرل پارک میں برطانیہ اور ویلز اور اسکاٹ لینڈکے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا[1]
  • 1897ء یونان اور سلطنت عثمانیہ کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا[1]
  • 1893ء نیویارک اسٹارک ایکسچینج کریش کرگئی ،امریکی مالیاتی منڈی کساد بازاری کا شکار[1]
  • 1879ء چلی نے بولیویا اور پیرو کے خلاف جنگ کا اعلان کیا[1]
  • 1804ء پہلا شہابی پتھر اسکاٹ لینڈ میں گرا[1]

ولادت

وفات

  • 1679ء - چارلز نہم، سویڈن کے بادشاہ
  • 1975ء - چانگ کائی شیک، کوو من تانگ کے سربراہ
  • 1821ء نپولین بونا پارٹ کی جلاء وطنی کے دوران جزیرہ سینٹ ہیلینا میں وفات[1]
  • 1994 غلام فرید صابری ، معروف پاکستانی قوال جنھوں نے اپنے بھائی کے ساتھ گروپ بنا کر قوالی شروع کی اور تاجدار حرم قوالی سے شہرت حاصل کی[2]
  • 2023ء سدھیر نائک بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی

حوالہ جات