گیل گادوت

اسرائیلی اداکارہ و ماڈل
(گیل گیڈوٹ سے رجوع مکرر)

گیل گادوت[11] (عبرانی: גל גדות‎) ایک اسرائیلی ماڈل اور اداکارہ جو 30 اپریل 1985ء[12] کو پیدا ہوئی۔ وہ اسرائیل میں ہی پلی بڑھی۔ اٹھارہ برس کی عمر میں 2004ء میں اسے مس اسرائیل کا تاج پہنایا گیا۔ اس کے بعد دو سال تک اس نے اسرائیل کی فوج میں لازمی ملازمت کے تحت کامبیٹ انسٹرکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس نے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں جانے سے پہلے آئی ڈی سی ہرزیلیا کالج سے تعلیم حاصل کی۔[13]

گیل گادوت
(عبرانی میں: גל גדות ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
،  ویکی ڈیٹا پر (P18) کی خاصیت میں تبدیلی کریں 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(عبرانی میں: גל גדות ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش30 اپریل 1985ء (39 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راس العین، اسرائیل [3]،  فتح تکو [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسلاشکنازی [4][5]،  اسرائیلی یہود [4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگگہرا بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
مذہبیہودیت [6][5]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیتاسرائیلی دفاعی افواج [5]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہادکارہ [7][2]،  ماڈل [8]،  شریک مقابلہ حسن ،  فیشن ماڈل ،  فلم ساز ،  منچ اداکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  شریک مقابلہ حسن ،  صوتی اداکارہ ،  برانڈ سفیر ،  رن وے ماڈل [5]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانجدید عبرانی [8][9]،  عبرانی [8][9]،  انگریزی [5]،  امریکی انگریزی [8]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ٹائم 100   (2018)[10]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

گیل گادوت اسرائیل کے شہر فتح تکو میں پیدا ہوئی اور قریبی شہر روش ہاعین میں پلی بڑھی۔[14] عبرانی زبان میں اس کے ذاتی نام کا مطلب لہر جبکہ خاندانی نام کا مطلب ساحل دریا ہے۔[15] اس کی ماں عیرت ایک استاد جبکہ والد مائیکل گادوت ایک انجینئر ہے۔[16]

ہائی اسکول میں اس کا مرکزی مضمون حیاتیات تھا۔ وہ کہتی ہے کہ چونکہ اس کا قد لمبا ہے تو اس وجہ سے وہ باسکٹ بال والا کھیل بہت اچھا کھیلتی تھی۔[17]

عملی زندگی

گیل گادوت نے 2004ء میں اٹھارہ سال کی عمر میں مقابلہ حسن اسرائیل جیت کر مس اسرائیل کا اعزاز حاصل کیا[18] اور اس کے بعد ایکواڈور میں ہونے والے مس یونیورس 2004ء کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔ گیل نے بیس سال کی عمر تک فوج میں خدمات سر انجام دیں اور اس کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔[19]

گیل گادوت نے بہت ساری بین الاقوامی تشہیری مہموں میں بحیثیت ماڈل کے کام کیا جیسے مس سکسٹی، ہوواوے سمارٹ فون، کیپٹن مورگن کی رم، گوسی خوشبویات، جلد کی مصنوعات اور جیگوار کار وغیرہ۔[20] 2015ء میں وہ چہرہ حسن برائے گوسی بیمبو خوشبو قرار پائی۔ وہ کاسموپولیٹن (Cosmopolitan)، گلیمر (Glamour)، مجلہ عروس (Bride Magazine) ہفتہ وار تفریح (Entertainment Weekly) سیلو (Cleo)، یو ایم ایم (UMM)، فیشن (Fashion)، لوسیری (Lucire) اور ایف ایچ ایم (FHM) جیسے جرائد میں صفحہ اوّل پر شائع ہونے ولی ماڈلوں میں سے ہے۔[21]

فلمی سفر

گیل نے ماڈلنگ کا آغاز 2000 میں کیا اور پہلی فلم فاسٹ اینڈ فیورئس (Fast & Furious) سیریز کی چوتھی فلم تھی جس میں وہ بطور گزیل جلوہ گر ہوئیں۔ ان کے کردار کو  فاسٹ اینڈ فیورئس (Fast & Furious) پانچ اور چھ میں مزید بڑھا دیا گیا، اس سیریز کی فلموں میں گیل نے اپنے سٹنٹ خود کیے۔ سال 2010 میں ڈیٹ نائٹ (Date Night) اور نائٹ اینڈ ڈے (Knight and Day) نامی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ گیل کو اصل شہرت فلم بیٹ مین مقابلہ سپرمین :ڈان آف جسٹس( Batman v Superman: Dawn of Justice) میں ونڈر وومین کا کردار ادا کرنے سے ملی، اس کے بعد انھوں نے ایک مکمل فلم ونڈر وومن پرکی، کچھ عرصے بعد جسٹس لیگ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

سالفلمہدایتکار
2009Fast & Furiousجسٹن لن
2010Date Nightشاؤن لیوی
Knight and Dayجیمز لینگولڈ
2011Fast Fiveجسٹن لن
2013Fast & Furious 6جسٹن لن
2014Kicking Out Shoshanaشے کینوٹ
2015Furious 7جیمز وان
2016Triple 9جان ہلکوٹ
Batman v Superman: Dawn of Justiceزیک سنائڈر
Criminalایریل ورومن
Keeping Up with the Jonesesگریگ مٹولا
2017Wonder Womanپیٹی جنکنز
Justice Leagueزیک سنائڈر
2018رالف بریکس دی انٹرنیٹرچ مور
2020Wonder Woman 1984پیٹی جنکنز
Red Noticeراسن مارشل
Death on the Nileکینیتھ برانیگ
TBAMy Dear FidelTBA

سال 2018 میں مشہور رسالے ٹائمز نے انھیں دنیا کی سو بااثر شخصیات میں شامل کیا۔

حوالہ جات