24°28′03.22″N 039°36′41.18″E / 24.4675611°N 39.6114389°E / 24.4675611; 39.6114389 (Green Dome)گنبد خضرا (عربی: القبة الخضراء، انگریزی: Green Dome) مسجد نبوی کا عظیم الشان سبز گنبد ہے جو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر کی قبورہائے مبارکہ پر واقع ہے۔ یہ گنبد اپنی قدامت کے باوجود اپنی خوشنمائی اور اپنے منفرد انداز تعمیر کے سبب اسلامی فن تعمیر کا انوکھا شاہکار ہے۔ گنبد خضرا مسلمانوں کے لیے باعث عقیدت و احترام ہے۔
قبر پر گنبد کی تاریخ مملوک سلطان سیف الدین قلاوون کے دور تک پہنچتی ہے [1] جنھوں نے اسے1279ء بمطابق 678ھ میں تعمیر کروایا۔ اصل ساخت میں لکڑی استعمال کی گئی تھی۔[2] ہر نئے حکمران کی طرف سے بحالی کے کاموں کے وقت اسے سفید اور نیلا رنگ کیا جاتا رہا۔ 1481ء میں مسجد میں شدید آگ لگکے جس کے نتیجہ میں گنبد بھی جل گیا۔ گنبد کی دوباہ تعمیر کا کام مملوک سلطان قايتبای نے شروع کیا۔ اس مرتبہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے لکڑی کی بجائے اینٹوں کا ڈھانچہ بنایا گیا اور لکڑی کے گنبد کی حفاظت کے لیے سیسہ کا استعمال کیا گیا۔
سولہویں صدی میں عثمانی سلطان سلیمان اعظم نے گنبد کو سیسہ کی چادروں کے ساتھ مڑھوایا پھر 1818ء میں عثمانی سلطان محمود بن عبد الحمید نے اسے سبز رنگ کروایا اس کے بعد سے یہ ایسا ہی ہے۔
![]() |
![]() بسلسلہ مضامین: |
اسلامی شریعت کے ذرائع القرآن الکریم |
اہم شخصیات محمد رسول اللہ |
مقدس شہر اسلامی خلافت اسلامی فتوحات |
تعطیلات ومناسبات اسلامی عیدیں |
|