کھگڑیا ضلع

کھگڑیا ضلع (انگریزی: Khagaria district) بھارت کا ایک آباد مقام جو Munger division میں واقع ہے۔[1]

بہار کے اضلاع کی فہرست
کھگڑیا ضلع کا محل وقوع
کھگڑیا ضلع کا محل وقوع
ملکبھارت
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقےبہار (بھارت)
بھارت کی انتظامی تقسیمMunger
صدر مراکزکھگڑیا
حکومت
 • لوک سبھاKhagaria
رقبہ
 • Total1,485 کلومیٹر2 (573 میل مربع)
آبادی (2011)
 • Total1,657,599
 • کثافت1,100/کلومیٹر2 (2,900/میل مربع)
Demographics
 • بھارت میں شرح خواندگی72.87 per cent
 • Sex ratio896
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+05:30)
بھارتی سڑکوں کا جالNH 31، NH 107
Average annual precipitation1182 mm
ویب سائٹhttp://khagaria.bih.nic.in/

کھگڑیا ضلع بھارت کی ریاست بہار کا ایک انتطامی ضلع ہے۔ ضلع کا ہیڈ کوارٹر کھگڑیا شہر میں واقع ہے۔ پہلے یہ مونگیر ضلع کا حصہ تھا جسے 1943ء-44ء میں سب ڈویزن بنایا گیا تھا۔ 10 مئی 1981ء میں اسے الگ سے ضلع بنا دیا گیا۔ کھگڑیا ضلع مونگیر ڈویزن کا حصہ ہے۔

تاریخ

علاقائی زبان میں اسے فرقیہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک کہانی بڑی دلچسپ ہے۔ پانچ صدیوں قبل مغلیہ سلطنت کے بادشاہ اکبر نے اپنے وزیر خزانہ ٹوڈرمل کو اپنی تمام سلطنت کا نقشہ تیار کرنے کا حکم دیا۔ ٹوڈرمل اس علاقہ کا نشقہ تیار نہ کرسکے کیونکہ یہاں کی زمین، دریا اور جنگل بہت گنجلک ہیں۔ لہذا انھوں نے اس علاقہ کو فرقیہ کا نام دیا۔ (فرقیہ کے معنی مختلف یا الگ کے ہیں)۔ فی الحال یہاں ایک علاقائی اخبار فرقیانچل ٹائمز کے نام سے شائع ہوتا ہے۔

جغرافیہ

کھگڑیا ضلع کل 1,486 مربع کلومیٹر (574 مربع میل) پر متشمل ہے۔[2] اس کل رقبہ گرین لینڈ کے نریس لینڈ کے تقریباب برابر ہے۔[3] کھگڑیا ضلع سات ندیوں سے گھرا ہوا ہے جن میں دریائے گنگا، دریائے کملا، دریائے کوسی، دریائے بودھی۔ دریائے گندھک، کرین، کالی کوسی اور دریائے باگمتی ہیں۔ ان سات ندیوں کی وجہ سے پورا علاقہ سیلاب کی زد میں رہتا ہے۔ ہر سال سیلاب کی وجہ کثیر جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ گنگا ضلع کے جنوب میں واقع ہے۔کھگڑا ضلع میں ہر سال انتہائی گرمی اور اتنی ہی سردی پڑتی ہے۔ یہاں اکتوبر تک موسلا دھار بارش ہوتی ہے جس کی وجہ تمام ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگتی ہیں اور ہر سال سیلاب آتا ہے۔ ضلع کا زیادہ تر حصہ سیلاب کی زد میں رہتا ہے۔

شماریات

کھگڑیا ضلع میں مذہب
مذہبفیصد
ہندو
  
89.21%
مسلمان
  
10.53%
نا معلوم
  
0.16%
مسیحیت
  
0.08%
سکھ مت
  
0.01%
جین مت
  
0.01%
دیگر
  
0.01%

بھارت میں مردم شماری، 2011ء کے مطابق ضلع کی کل آبادی 1,657,599 ہے[4] یہ گنی بساؤ[5] یا امریکا کے ایڈاہو کے آبادی کے برابر ہے۔[6] بھارت کے کل کل 640 اضلاع میں سے کھگڑیا کا نمبر بلحاظ آبادی 300واں ہے۔[4] 1,115 افراد فی مربع کلومیٹر (2,890/مربع میل) ۔[4] کھگڑیا کا جنسی تناسب 883 خواتین بالمقابل 1000 مرد ہے۔[4] and a بھارت میں شرح خواندگی of 60.87%۔[4] شرح خواندگی 60.87% ہے۔[4] and a بھارت میں شرح خواندگی of 60.87%۔[4]

مزید دیکھیے

حوالہ جات