کڑاہی

برصغیر کا برتن

ایک کڑاہی ( /kəˈr/ ; (بنگالی: কড়াই)‏ , ہندی: कड़ाही، نقحرkaṛāhīمراٹھی : कढई، اردو: کڑاہی ; کیڑاہی ، کڑائی، کڑھی ، کڑاہی ، کڑھائی سرائے ، یا چھیینہ چٹی ) ایک قسم کا موٹا، گول اور گہرا کھانا پکانے والا برتن ہے [1] (ایک چھوٹی دیگچی کی شکل میں) جس کی ابتدا برصغیر پاک و ہند میں ہوئی تھی۔ یہ ہندوستانی ، افغانی ، پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور نیپالی کھانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ روایتی طور پر ہلکی سٹیل کی چادر سے بنائی جاتی ہے یا لوہے سے بنی ہوتی ہے۔ کڑاہی ایک ایسا کھلا کھانا پکانے کا برتن ہوتا ہے جو گول ہونے کے ساتھ ساتھ اطراف سے گہرا ہوتا ہے۔ آج کل کڑاہی گول اور چپٹی تہ دونوں شکلوں میں سٹین لیس سٹیل ، تانبے اور نان اسٹک سطح یا روایتی مواد سے بنتی ہیں۔ 

مغربی اسٹائل کے چولہے پر ایک کڑاہی باول کے پاس برکھی ہے۔کڑاہی میں اکثر گول (لوپ کے سائز کے) ہینڈل ہوتے ہیں۔

تاریخ

کڑاہی یا کڑہی پراکرت زبان کے لفظ کتاہا سے نکلی ہے جس کا ذکر رامائن ، سشروتا سمہتا میں کیا گیا ہے۔ کڑاہی برتن کا ذکر سب سے پہلے ویدوں میں بھرجن پتر کے نام سے ملتا ہے۔ [2]

استعمال

انڈے کو کڑاہی میں فرائی کیا جا رہا ہے۔

کڑاہی عموما گوشت کو دھیمی یا تیز آنچ پر یا تیل میں پکانے، آلوؤں، مٹھائیوں اور نمکین خستہ ہلکے پھلکے کھانوں جیسے سموسہ، پکوڑا بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مچھلی کے پکوان بنانے کے لیے چاہے وہ ہلکی آنچ پر ہو یا اچھی طرح تیل میں تل کر ڈبو کر پکائی جائے۔ ہندوستانی پاپڑوں کے لیے بھی کڑاہی کافی مہشور ہے لیکن سب سے زیادہ کباب اور پسولا بنانے کے لیے مشہور ہے [3] [4] جنہیں اکثر کڑاہی کے پکوان کا نام دیا جاتا ہے پکانے کے بعد۔

کڑاہی کے پکوان

ایک چھوٹی، آرائشی، تانبے کی بنی ہوئی کڑاہی (بائیں) اور ہانڈی (دائیں) ہندوستانی کھانے پیش کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

کڑاہی میں تیار کردہ پکوان میں چکن کڑاہی ، بیف کڑاہی، مٹن کڑاہی (عام طور پر بکرے کے گوشت سے بنایا گیا کھانا ہوتا ہے، مٹن کے جنوب ایشیائی استعمال کی عکاسی کرتا ہے) اور دنبہ کڑاہی (بھیڑ کے گوشت سے بنا پکوان) اور کڑاہی پنیر اور کڑاہی توفو بھی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں(سبزی پر مشتمل پکوان)۔

پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں کم ٹماٹر اور ہری مرچ کے آمیزے میں تیار کی  گئی کڑاہی  دن میں شوق سے کھائی جاتی ہے مگر  رات کے کھانوں میں اس کی مقبولیت دیگر کھانوں سے کہیں زیادہ ہے۔ کڑاہی میں بنے پکوانوں کو  عام طور پر کلو، آدھ کلو  یا آدھی/پوری کڑاہی کے حساب سے بنایا یا فرمائش پر تیار کروایا جاتا ہے اور نان (سادہ، خمیری، روغنی)کے ساتھ نوش کیا جاتا ہے۔

رومالی روٹیاں پکانے کے لیے الٹی کڑاہی استعمال کی جاتی ہے۔[حوالہ درکار]

مزید دیکھیے

  • کھانا پکانے کے برتنوں کی فہرست

حوالہ جات

بیرونی روابط

  • ویکی ذخائر پر Karahi سے متعلق تصاویر