کنور

کنّور (انگریزی میں کنّانور)[1] بھارت کی ریاست کیرلا کے ملابار ساحل پر واقع ایک شہر اور میونسپل کارپوریشن ہے۔ یہ شہر ضلع کنور کا انتظامی صدرِ دفتر ہے جو ریاستی دار الحکومت تروواننتاپورم سے 518 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ برطانوی راج کے زمانے میں یہ شہر کنانور کے نام سے جانا جاتا تھا جو اب تک بھارتی ریلوے میں مستعمل ہے۔[2] کنور شمالی ملبار کا سب سے بڑا شہر ہے۔تاریخ دانوں کے مطابق کنور زمانۂ قدیم کا شہر ' نورا ' ہے۔ عربوں کا اس شہر سے تجارتی تعلق بہت پُرانا ہے۔ تجارتی ضرورتوں کی خاطر 1498ء میں واسکو ڈے گاما یہاں آیا۔ 16 ویں صدی کے بعد یہ شہر انگریزوں کا تجارتی مرکز بنا۔کنور کے ثقافتی ورثہ بہت شہرت یافتہ ہے۔ اسلامی تہذیب سے جُڑے ہوئے ماپلا گانے یہاں کا مشہور فن ہے۔

شہر (کارپوریشن)
Kannur
ملک بھارت
ریاستکیرالا
ضلعکنور
حکومت
 • قسمشرکۂ بلدیہ
 • میئرای پی لتا[1]</ref> CPI(M)
 • ضلع کلکٹرمیر محمد علی آئی اے ایس
 • ضلع پولیس چیفجی شوا وکرم آئی پی ایس
 • انسپکٹر جنرل آف پولیس (خطۂ کنور)مہپال یادو آئی پی ایس
 • پرنسپل ضلع و سیشن ججآر رگھو
رقبہ
 • کل11.03 کلومیٹر2 (4.26 میل مربع)
آبادی (2011 مردم شماری)
 • کل63,797
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک رمز6700xx
زبانیں: ملیالم ، اُردو ، انگریزی ، تامل

وجہ تسمیہ

بعض کے مطابق نام کنور ایک پرانا گاؤں کاناتور سے مشتق ہے۔ بعض کے مطابق یہ نام ملیالم کے دو الفاظ کنّن بمعنی کرشنا اور اُورو بمعنی مقام سے نکلا ہے۔[3]

یادگارِ گاندھی
نیا بس اسٹینڈ
ماپلا بے

تاریخ

کنور بارہویں صدی کا ایک تجارتی مرکز ہے جس کا ایران اور عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات تھے۔ یہ 1887ء تک برطانوی راج کے دوران مغربی ساحل کا عسکری مرکز رہا۔

سیاست

کنور، اس کے مضافاتی علاقہ جات اور گاؤں بائیں بازو جماعتوں کے زبردست مراکز ہیں، جنھیں مقامی طور پر پارٹی گرامم پکارتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مزدور تنظیموں خصوصاً بائیں بازو تنظیوں کا زبردست وجود پایا جاتا ہے۔[4][5][6] حالانکہ دوسری جماعتوں کا بھی یہاں زبردست اثر ہے۔

جغرافیہ

کنور شہر بحرِ لکشادیب کی سطح سے 1.02 میٹر (2.98 فیٹ) بلند ہے۔ اس شہر کا 8 کلومیٹر لمبا سمندری کنارہ اور 3 کلومیٹر لمبا ساحل ہیں۔ یہاں کا ساحل پئیامبلم بہت مشہور ہے۔[7]

آب و ہوا

آب ہوا معلومات برائے کنّور (1978–2000)
مہیناجنوریفروریمارچاپریلمئیجونجولائیاگستستمبراکتوبرنومبردسمبرسال
بلند ترین °س (°ف)35.8
(96.4)
37.6
(99.7)
38.2
(100.8)
38.3
(100.9)
37.7
(99.9)
36.8
(98.2)
33.0
(91.4)
33.2
(91.8)
34.0
(93.2)
35.0
(95)
37.0
(98.6)
35.8
(96.4)
38.3
(100.9)
اوسط بلند °س (°ف)32.7
(90.9)
33.1
(91.6)
33.6
(92.5)
34.1
(93.4)
33.3
(91.9)
29.6
(85.3)
28.9
(84)
29.0
(84.2)
30.1
(86.2)
31.0
(87.8)
32.0
(89.6)
32.5
(90.5)
31.7
(89.1)
اوسط کم °س (°ف)21.5
(70.7)
22.3
(72.1)
24.1
(75.4)
25.6
(78.1)
25.3
(77.5)
23.6
(74.5)
23.1
(73.6)
23.1
(73.6)
23.4
(74.1)
23.5
(74.3)
23.0
(73.4)
22.0
(71.6)
23.3
(73.9)
ریکارڈ کم °س (°ف)16.4
(61.5)
17.8
(64)
19.0
(66.2)
21.9
(71.4)
20.0
(68)
20.6
(69.1)
20.4
(68.7)
20.7
(69.3)
20.9
(69.6)
19.4
(66.9)
17.8
(64)
16.8
(62.2)
16.4
(61.5)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ)3.9
(0.154)
0.2
(0.008)
13.1
(0.516)
37.4
(1.472)
199.8
(7.866)
1,035.5
(40.768)
879.1
(34.61)
553.7
(21.799)
225.1
(8.862)
213.1
(8.39)
113.2
(4.457)
32.2
(1.268)
3,306.4
(130.173)
اوسط بارش ایام0.20.00.52.57.924.225.021.611.210.55.21.3110.0
ماخذ: India Meteorological Department (record high and low up to 2010)[8][9]

محلِ وقوع

یہ شہر، کالیکٹ شہر سے 90 کلومیٹر شمال کی طرف اور منگلور شہر سے 140کلومیٹر جنوب کی طرف اور مغربی گھاٹ پہاڑی سلسلے سے مغرب کی طرف واقع ہے۔

سیاحت کے مقامات

تصاویر

شہرِ کنور کا منظر

حوالہ جات

بیرونی روابط