کلیان امباپے

کلیان مباپے ((فرانسیسی: Kylian Mbappé)‏) (فرانسیسی تلفظ: [kiljan (ə)mbape]) ایک فرانسیسی پیشہ ور فٹ بالر ہے جو فرانس قومی فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔

کلیان امباپے
(فرانسیسی میں: Kylian Mbappé ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(فرانسیسی میں: Kylian Mbappé Lottin ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش20 دسمبر 1998ء (26 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیرس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت فرانس
کیمرون
الجزائر   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
عارضہکووڈ-19 (ستمبر 2020–)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی [6]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانفرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانفرانسیسی [7]،  ہسپانوی [8]،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملایسوسی ایشن فٹ بال [9]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیلایسوسی ایشن فٹ بال [10]  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک فرانس [11]  ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 لیجن آف آنر (2018)[12]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دس نمبر کی شرٹ پہننے والے ایمباپے پیرس کے شمال میں ایک چھوٹے سے شہر بوندی میں پیدا ہوئے۔

ایمباپے، یعنی کلیان، کے خاندان میں ان کے علاوہ ان کے والد ولفریڈ، والدہ فائزہ اور سوتیلا بھائی جیرس کمبو اکوکو، بوندی فٹ بال کلب کے گراؤنڈ کے سامنے ایک رہائشی علاقے میں رہتے تھے۔ ان کا ایک چھوٹا بھائی ایتھن، جو اب 15 سال کا ہے، تب تک پیدا نہیں ہوا تھا۔[13]

کیمرون سے تعلق رکھنے والے ان کے والد مقامی کلب کی سرگرمیوں میں ملوث رہتے تھے۔ وہ مختلف ٹیموں کے کوچ بنتے تھے اور پیرس میں فٹ بال سے منسلک اس چھوٹے سے ادارے میں ان کی بڑی عزت تھی۔

ان کا بیٹا فٹ بال کے علاوہ کسی بھی چیز میں دلچسپی نہیں لیتا تھا۔ وہ بس فٹ بال کو زور سے کِک کرتا اور اپنے والد کی ٹیموں کے اردگرد بھٹکتا رہتا۔ گھر میں سب فٹ بال میں دلچسپی لیتے تھے، چاہے ٹی وی پر میچ دیکھنا ہو یا اسکول میں دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنے جانا ہو۔[14]ایمباپے کے ذہن میں سوتے جاگتے فٹ بال کا میچ چلتا رہتا تھا۔ ان کے بیڈروم میں رونالڈو اور زیدان کے پوسٹر لگے تھے جن کے وہ بچپن سے فین ہیں۔

10 سال کی عمر میں پیرس کے گرد یہ کہا جانے لگا کہ بوندی سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ کافی اچھا فٹ بال کھلاڑی ہے۔

انھوں نے چیلسی کی پیشکش قبول کی جنھوں نے 11 سال کے کلیان کو تربیت دینا شروع کر دی۔ 12 سال کی عمر میں وہ ریال میڈرڈ سے تربیت حاصل کر رہے تھے۔

13 سال کی عمر میں وہ کلیئر فونٹین اکیڈمی میں بھرتی ہوئے جہاں انھوں نے دو سال گزارے۔ کلیان ہفتہ وار چھٹیوں میں مقامی کلب کے لیے کھیلتے تھے۔۔[15]

موناکو اکیڈمی میں وہ نوجوانوں کی ٹیم کا حصہ بنے،دسمبر 2015ء میں انھیں پہلا میچ کھلایا گیا۔ 16 سال اور 347 دن کی عمر میں امباپے موناکو کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

فروری 2016ء کے دوران انھوں نے اپنے پیشرو تھیری ہنری کا کم عمری میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑا۔

مارچ 2017ء میں انھوں نے فرانس کی طرف سے سپین کے خلاف پہلا میچ کھیلا۔ ان کی عمر محض 18 سال 95 دن تھی۔ اگلے ہی انٹرنیشنل میچ میں انھوں نے اپنا پہلا گول کیا۔[16] مئی 2022ء میں 3 سال کے لیے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کر لیا۔ کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4 ملین پاؤنڈز ملیں گے، سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹ بال کھلاڑی بن جائیں گے۔ پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے مباپے نے اسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی۔[17]

حوالہ جات

بیرونی روابط