چینج ڈاٹ آرگ

چینچ ڈاٹ آرگ (انگریزی: Change.org) ایک محضری ویب سائٹ ہے جو امریکی کمپنی چینج ڈاٹ آرگ انکارپوریشن کے زیر اہتمام مصروف عمل ہے۔[1] کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ویب گاہ کے سو ملین سے زائد صارفین[2] ہیں۔ کمپنی کا صدر دفتر سان فرانسسکو، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔[3] اس ویب گاہ کا مقصد دنیا بھر کے عوام کو حکام بالا کے لیے اپنے مسائل و مشکلات پر محضر تیار کرنے اور انھیں پیش کرنے کی آسانی فراہم کرنا ہے۔[4] ورجن امریکا،[5] ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن سوسائٹی جیسے ادارے اس ویب گاہ کا تعاون کرتے اور اپنے محضر کی تشہیر کرتے ہیں۔[6] چینچ ڈاٹ آرگ کا مشن اس کے اپنے الفاظ میں کچھ یوں ہے: "عوام جس تبدیلی کے خواہش مند ہیں انھیں خود اس تبدیلی کو لانے کے لیے آگے بڑھانا۔"[7] چنانچہ اس ویب گاہ پر عوام کی جانب سے جو محضر پیش کیے جاتے ہیں ان میں اقتصادی و فوجداری انصاف، انسانی حقوق، تعلیم، ماحولیات کا تحفظ، حقوق حیوانات، صحت اور محفوظ غذا جیسے موضوعات خاصے مقبول ہیں۔

چینج ڈاٹ آرگ
Change.org کا لوگو
سنہ 2017ء کے ایک محضر کا اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
نجی
قیامفروری 7، 2007؛ 17 سال قبل (2007-02-07)
ڈیلاویئر، ریاستہائے متحدہ امریکا
صدر دفاتر
علاقہ خدمتدنیا بھر میں
بانیBen Rattray
کلیدی لوگBen Rattray
(CEO)
Jennifer Dulski
(President and COO))
صنعتانٹرنیٹ
ملازمین300
ویب سائٹchange.org
الیکسا درجہPositive decrease 1,490 (جون 2018)

حوالہ جات

بیرونی روابط