اے میرے دل تیرا رب پہلے بھی با رہا تجھے ناگہانی مصائب میں کفایت کرتا رہا اب بھی وہ ایسے مصائب میں تیری کفایت کرتا ہے یا کرے گا جن کی واپسی یا جن کا رکنا ایک لشکر جرار کے گھات لگانے کے برابر ہے
وہ مصائب بار بارحملہ آور ہوتے ہیں ان کی مضبوطی و یکجائی اس طرح ہے جیسے ایک مضبوط موٹی رسی کی لڑیاں ایک دوسرے میں پیوست ہوتی ہیں یہ مصائب ایک ایسے نیزہ زن مسلح لشکر سے مشابہ ہیں جو ایک موٹے اور سخت گوشت والے اونٹ کی مانند ہو