پنڈت

پنڈت ایک وسیع المطالعہ برہمن[1] یا ہندو مذہب کے کسی معلومات کے شعبے کے استاد کو کہتے ہیں، بالخصوص ویدی ادب، دھرم، ہندو فلسفہ یا دنیوی موضوعات جیسے کہ موسیقی[2] وہ کسی گروکل کا گرو بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستانی یادگاروں کے عجائب خانے میں ایک ہندو پنڈت کا مجسمہ۔

سنسکرت زبان میں مونئیر ولیمس کے مطابق پنڈت کسی بھی دانشور، تعلیم یافتہ یا پڑھے لکھے انسان کو کہتے ہیں۔[3] یہ اصطلاح پنڈ (पण्ड्) سے ماخوذ جو جمع کرنے، ڈھیر بنانے اور جوڑنے کے معنے میں مستعمل ہے۔ یہ لفظ ویدی اور غیرویدی متون، دونوں میں مستعمل پے۔ استعماری ادب میں اس اصطلاح سے مراد ہندو قانون میں مہارت رکھنے والا برہمن۔[4]

مزید دیکھیے

حوالہ جات