ٹونی موریسن

امریکی مصنفہ

ٹونی موریسن (پیدائشی نام : شلوئے ارڈیلیا وؤفورڈ، 18 فروری 1931ء – 5 اگست 2019ء)[41] امریکی استاد، پروفیسر، ناول نگار اور ادیب تھیں۔ وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں پڑھاتی رہیں۔ ان کا سب سے پہلا ناول ”چشم نیلگوں” (Bluest Eye)۔ 1970ء میں شائع ہوا تھا۔ ان کا دوسرا ناول ”نغمہ سلیمانی” (Song of Solomon) جو 1977ء میں طبع ہوا اس نے پزیرائی و تحسین حاصل کی اور بے تحاشا مقبول ہوا ، یوں وہ قومی سطح کی ادیبہ کے طور پر جانی گئیں۔ اور اسی پر انھیں نیشنل بُک کریٹِکس سرکل اعزاز سے نوازا گیا۔ سال 1987ء میں ناول “محبوب” (Beloved) کے لیے انھیں امریکن بُک اعزاز دیا گیا اور 1988ء میں پُلٹزر اعزاز سے نوازی گئیں۔

ٹونی موریسن
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(انگریزی میں: Chloe Ardelia Wofford)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش18 فروری 1931ء [2][3][4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لورین، اوہائیو [9]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات5 اگست 2019ء (88 سال)[10][9][11][12][13][14][15]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برونکس کاؤنٹی [10][9]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفاتنمونیا [9]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتطبعی موت [9]  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشسیراکیوز، نیو یارک
لورین، اوہائیو
نیویارک شہر
اوہائیو   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا [16][17]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسلامریکی افریقی [18][19]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہبکیتھولک ازم [20]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیتامریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ،  ایلفا کاپا ایلفا   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیجامعہ ہاورڈ [21]
کورنیل یونیورسٹی [22][21]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسنادبی اے ،ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہمصنفہ [23][24][25][13][26]،  ناول نگار ،  غنائیہ نگار ،  استاد جامعہ [27]،  شاعر [28][29][30]،  بچوں کی ادیبہ ،  شریک مدیر [31]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانانگریزی [32][33][34]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملشاعری ،  ادب   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاںجامعہ پرنسٹن [35]  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاںچشم نیلگوں ،  سولا ،  نغمہ سلیمانی ،  محبوب [27]،  سیاہ بچہ ،  جاز [27]،  فردوس [27]،  عشق ،  ترس ،  گھر ،  خدا بچے کی مدد کرے   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر شخصیاتڈورس لیسنگ ،  ویلیم فالکنر ،  ورجینیا وولف   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 صدارتی تمغا آزادی   (2012)[36]
 نیشنل ہیومنیٹیز میڈل (2000)[22]
 نوبل انعام برائے ادب   (1993)[37][38]
امریکن بُک ایوارڈ (برائے:محبوب ) (1988)
اینسفیلڈ-وولف بک ایوارڈز (برائے:محبوب ) (1988)[39]
پلٹرز انعام برائے فکشن (برائے:محبوب ) (1988)[40]
 لیجن آف آنر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
پلٹرز انعام برائے فکشن (1988)  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب


امریکا سے تعلق رکھنے والی پہلی عالمی شہرت یافتہ ، نوبل ادبی انعام حاصل کرنے والی سیاہ فام خاتون ادیبہ، ناول نگار پروفیسر ٹونی موریسنہ 1931ء میں اوہایو میں پیدا ہوئیں ۔ وہ ہاورڈ یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون کا بھی منفرد اعزاز رکھتی ہیں ۔ تعلیم سے فراغت کے بعد ایک کالج میں انگریزی ادب کی لیکچرار مقرر ہوئیں اور پروفیسر کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد رٹائر ہوئیں۔ وہ کالج میگزین کی ایڈیٹر بھی رہیں ۔ ان کا پہلا ناول The Blueset Eye " انتہائی نیلی آنکھیں " 1970ء میں شائع ہوا۔ ان کا دوسرا ناول Song of Suleman " سلیمان کا گیت" شائع ہوا جس پر انھیں National Book Critics Circle Award عطا کیا گیا 1987 میں ان کا سب سے زیادہ مشہور ناول Beloved شائع ہوا جس پر انھیں Pultzer Prize سے نوازا گیا اس ناول پر ایک فلم بھی بنائی گئی ہے اس ناول کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک ماں نے اپنی بیٹی کی عصمت بچانے کے لیے اسے قتل کرنے کا انتہائی افسوسناک قدم اٹھایا ۔ ٹونی موریسن کو 1993 میں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ ان کو امریکا کے تمام بڑے ادبی انعامات دیے گئے جبکہ بارک اوباما کے دور میں صدارتی میڈل آف آنر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ 5 اگست 2019ء میں ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات