نکوہ دوم

26ویں مصری سلمنت کا فرعون

نکوہ دوم[1] (بعض اوقات نیکاؤ،[2] نیکو،[3] نیچو،[4] یا نکوو;[5] یونانی: Νεχώς Β' or Νεχώ Β'[6][7]) کیمٹ[8] چھبیسویں سلطنت مصر کا بادشاہ (فرعون) (صدی۔ 610 قبل مسیح – صدی۔ 595 قبل مسیح)۔نکوہ نے اپنے دور حکومت میں کئی بڑے تعمیراتی منصوبے شروع کیے،[9] یونانی مورخ ہیروڈوٹس کے مطابق، اپنی دور میں، نکوہ دوم نے ایک فونیشیوں کی ایک مہم باہر بھیجی۔[10] جنھوں نے تین سال میں بحریہ روم میں شمالی افریقہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ مشرق کی طرف سفر کے دوران اس بیڑے نے افریقی بر اعظم کے گرد پہلا چکر پورا کیا۔[11] اس کے بیٹا، سامیٹکس دوم نے، ہو سکتا ہے کہ یادگاروں سے اپنے باپ کا نام مٹا دیا ہو۔[12]

نکوہ جدید آشوری سلطنت، جدید بابلی سلطنت اور مملکت یہودہ کا اہم تاریخی کردار ہے۔ بہت زیادہ امکان ہے کہ عہد نامہ قدیمکی کتب میں اسی نکوہ کا ذکر ہے۔[13][14][15] نکوہ کی مہمات میں سے دوسری مہم کا مقصد ایشیائی فتوحات تھیں،[16][17] نو بابلی سلطنت کے مغرب کی جانب پیش قدمی پر مشتمل مہم میں اس نے فرات کے ساتھ تجارتی راستے کاٹ ڈالے۔ تاہم، مصری بابل کے غیر متوقع حملے سے شکست کھا گئے اور آخر میں شام سے نکال دیے گئے۔

سوانح حیات

نسب اور ابتدائی زندگی

نکوہ دوم سامطیق اول کا بیٹا جو عظیم شاہی بیوی میٹنویسکٹ سے پیدا ہوا۔ اس کا شاہی نام واہیمبرع (واہی-مب-رع) یعنی رع کی خواہش والا۔[18]

فوجی مہمات

پہلی مہم

موسم بہار، 609 قبل مسیح میں، نکوہ نے اشوریوں کی مدد سے خود بھاری فوج کی قیادت کی، فوج بنیادی طور پرجنگجووں پر مشتمل تھی۔ نکوہ نے شام میں میرس بذریعہ ساحل راستہ اختیار کیا۔ ساحل کے ساتھ بحریہ روم کے بحری بیڑے نے حمایت کی۔ نکوہ نے فلسطین پر حملہ کر دیا، لیکن یروشلم کے بادشاہ یوسیاہ نے اشوریہ کے ایک فوظ شناس، تابعدار، باج گزار کی حیثیت سے پوری طاقت سے اس کی مزاحمت کی۔ نکوہ دوم اور یوساہ کی معرکہ آرائی کا حال ہیرو ڈوٹس نے قلم بند کیا ہے،جو درحقیقت بائبل سے ماخوذ ہے۔عہد نامہ جدید کی کتاب سلاطین۔2 یوسیاہ اور نکوہ کا قصہ یوں ہے:

یوسیاہ کے زمانے میں مصر کا بادشاہ فرعون نکوہ، اسور کے بادشاہ کے خلاف لڑ نے کے لیے فرات ندی کے پاس گیا۔ یوسیاہ مجّدد پر نکوہ سے ملنے گیا۔ فرعون نے یوسیاہ کو دیکھا اور اس کو مارڈا لا۔ یوسیاہ کے عہدے داروں نے اس کی لاش کو رتھ پر رکھا اور مجّدد سے یروشلم لے گئے۔ انہوں نے یوسیاہ کو اس کی ہی قبر میں دفن کیا۔[19]

مزید دیکھیے

حوالہ جات