میر سلطان خان

میر سلطان خان پاک و ہند کے شطرنج کے ایک عظیم کھلاڑی تھے۔ جو کھیل میں منفرد انداز رکھتے تھے۔ انھوں نے کاپا بلانکا جیسے عظیم ترین کھلاڑی کو بھی پچھاڑا تھا۔[1] ان کی چالیں تاریخ شطرنج میں یادگار ہیں۔

میر سلطان خان
میر سلطان خان
نامملک میر سلطان خان
ملکپاکستان
پیدائش1905Punjab, British India
وفات25 اپریل 1966ء (عمر 61 سال)پنجاب, پاکستان

1928 میں ہندوستانی شطرنج کی چمپیئن شپ جیتی اور 1929ء میں سر عمر حیات خان انھیں اپنے ساتھ انگلینڈ لے آئے۔[2]

انگلینڈ میں انھوں نے چار سال بتائے اور اس عرصے میں انھوں نے دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ بعد میں وہ اپنے ’مالک‘ عمر حیات ٹوانہ کے ساتھ واپس ہندوستان لوٹ آئے،ملک عمر حیات خان ٹوانہ انھیں 1929ء میں اپنے ہمراہ انگلستان لے گئے تھے جہاں 1930ء‘ 1931ء اور 1933ء میں انھوں نے برٹش اوپن چیس چیمپین شپ جیتی۔ وہ کئی برس انگلستان میں مقیم رہے اس دوران انھوں نے یورپ کے شطرنج کے کھلاڑیوں کو مقابلے کی دعوت دی مگر کوئی انھیں شکست نہ دے سکا۔ اس زمانے میں شطرنج کے عالمی چیمپین کے لیے گرینڈ ماسٹر کی اصطلاح رائج نہیں تھی۔ ایک تجزیہ نگار اسماعیل سلون نے حال ہی میں اپنے ایک تجزیے میں تحریر کیا ہے کہ عہد جدید کی پوائنٹ ریٹنگ کے حساب سے میر سلطان خان کی پوائنٹ ریٹنگ 2550 ہوئی،[3]

انھوں نے یورپ میں رہتے ہوئے دو مرتبہ برٹش چیس چیمپیئن شپ جیتی۔ عالمی چیس چیمپیئنز الیگزینڈر الیکائن اور کیپا بلانکا کا شمار آج بھی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ میر سلطان نے ان دونوں کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا، ان کے بیٹے اطہر سلطان پولیس افسر بنے اور آئی جی کے عہدے تک پہنچے۔[4]

حوالے