منال خان

پاکستانی اداکارہ

منال خان (ولادت: 20 نومبر 1998ء) پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انھوں نے کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی میں (2011ء) میں بطور بچہ اداکار، اداکاری سے شروعات کی اور اس کے بعد سے ٹی وی سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ (2014ء)، سن یارا (2016ء)، ہم سب عجیب سے ہیں (2017ء)، پرچھائیں (2018ء)، کی جانا میں کون (2018ء)، حسد (2019ء) [1] اور جلن (2020ء) میں اداکاری کی۔

منال خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش25 نومبر 1998ء (26 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاںپرچھائیں ،  کی جاناں میں کون   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

منال خان اپنی جڑواں بہن ایمن خان کے ساتھ 20 نومبر 1998ء کو پیدا ہوئیں۔ ان کے والد مبین خان سندھ پولیس میں خدمات انجام دینے والے پولیس افسر ہیں جب کہ ان کی والدہ عظمہ خان گھریلو خاتون ہیں۔ ایمن کے علاوہ، اس کے تین بھائی ہیں۔ اس کا تعلق کراچی سے اردو بولنے والے گھرانے سے ہے۔ [2][3]

ایمن خان کے والد 31 دسمبر 2020 میں قضائے الہی سے رحلت فرما گئے ۔ [4]

اداکاری

منال خان کی اداکاری کا آغاز جیو ٹی وی کے ڈرامے کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی (2011ء–12)ء سے ہوا تھا۔ اس کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر سیٹ کام سیریز قدوسی صاحب کی بیوہ (2012ء) میں معاون کردار ادا کیا۔

وہ 2013ء میں سماجی ڈراما من کے موتی میں نظر' آئیں۔ وہ یاسرہ رضوی، فیصل قریشی اور اپنی بہن ایمن خان کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے بعد، انھوں نے 2014ء کے ڈرامے میرے مہربان، رومانوی ڈرامے مول (2015ء) اور مزاحیہ ڈراموں مٹھو اور آپ (2015ء)، جورو کا غلام (2016ء) اور ہم سب عجیب سے ہیں میں معاون کردار میں نظر آنے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی۔

منال خان کے ایک مرکزی کردار کے طور پر پہلا مرکزی کردار اردو 1 کی سیریل بیٹی تو میں بھی ہوں (2017ء) میں، ایک سادہ، پڑھاکو اور انتہائی باحیا کے طور پر تھا، اس کے بعد ہم ٹی وی ک سیریل پرچھائیں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ہم ٹی وی پر انجلینا ملک کی ہدایت کاری میں سیریل استانی جی کی ایک قسط میں مختصر طور پر نظر آئیں۔ وہ حماد فاروقی (2018ء) کے مقابل کبھی بینڈ کبھی باجا میں سادہ گھریلو خاتون اور اے پلس ٹی وی کے گھمنڈ (2018ء) میں صالحہ کے طور پر بھی دیکھی گئیں۔ [5][6]

نامناسب تصاویر تنازع

2019 اور 2020 میں اداکارہ منال خان کی کئی اداکاروں سے بڑھتے روابط اور دوستیوں کے چرچے رہے۔ 2020ء میں منال خان اداکار احسن محسن اکرام کے کافی قریب آ گئیں جس پر سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہوئے اور صارفین ن جوڑے پر کڑی تنقید کی۔ اداکارہ منال خان نے تو اس پر کوئی خاص رد عمل نہیں دیا مگر بڑھتی قربتوں پر تنقید کی زد میں آنے والے اداکار احسن محسن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لوگوں کو اپنی فکر کرنے کا مشورہ دیا اور کئی اسلامی حوالے بھی دیے [7]۔

اداکارہ نور بخاری نے بھی منال خان اور احسن محسن کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر پر بیان دیا کہ اگر منال خان اور محسن خان کی شادی ہو گئی ہے تو ٹھیک ہے مگر اگر وہ دونوں غیر شادی شدہ ہیں تو ایسی نامناسب تصاویر کو شیئر کرنا اخلاقی اقدار کے منافی ہے اور ایسا کرکے وہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں [8]۔ نور بخاری نے بعد ازاں وضاحت بھی کی کہ وہ کسی کی دل آزاری نہیں چاہتی اور ان کا تبصرہ بلا وجہ خبر بن گیا۔

مئی 2021ء میں منال خان نے احسن محسن اکرام سے منگنی کر لی۔

ٹیلی ویژن

سالعنوانکردارنوٹ
2011ءکاش میں تیری بیٹی نہ ہوتیبانو
2012ءقدوسی صاحب کی بیوہصدیقہ
2013ءمن کے موتیکاویش
2013ءادھوری عورتزین کی بیٹی
2014ءمیرے مہربانفاریا
2015ءمولغازیہ
2015ءمٹھو اور آپا
2016ءجورو کا غلامسہائنا
2016ء–2017ءہم سب عجیب سے ہیںعائشہ
2017ءسن یاراحنا آفاق
2017ءمالکنسیمی
2017ءبیٹی تو میں بھی ہوںحیا
2017ءلوٹ کے چلے آناخدیجہ
2017ءدل نوازکرن[9]
2017ء–2018ءپرچھائیںپری
2018ءاُستانی جیسلمیٰقسط نمبر 1
2018ءگمنڈام ہانی
2018ءکبھی بینڈ کبھی باجالبناقسط 2
2018ءکی جان میں کونمہر
2019ءحاسدنین تارا[10]
2019ءاے عشقسعدیہویب سیریز
2019ء–2020ءقسمتسوہا[11]
2020ءجلننشا
2020ءنندربیع[12]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط