مصنوعی سیارچہ

مزید استعمالات کے لیے دیکھیے: سیارچہ یا سیارہ (ضد ابہام)

ایک مصنوعی سیارہ

خلائی پرواز کے مفہوم میں، سیارچہ (artificial) ایک ایسا جسم ہے جسے انسانی کوششوں سے کسی مدار میں ڈالا جاتا ہے۔ ایسے اجسام کو بعض اوقات مصنوعی سیارچے یا مصنوعی سیارے بھی کہاجاتا ہے تاکہ اِن اور قدرتی سیارچوں، جیسے چاند، میں فرق کیا جاسکے۔

آسان الفاظ میں اِس کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ ایک ایسا سیارہ جسے انسان نے خود بنایا ہو اور پھر اسے کسی دوسرے قدرتی سیارے یا ستارے کی مدار میں چھوڑا ہو۔

یہ مصنوعی سیارچہ بالکل اُسی طرح گردش کرتا ہے جیسے کوئی قدرتی سیارہ کسی ستارے کی مدار میں گردش کرتا ہے مثلاً ہمارا سیارہ زمین سورج کے گرد ایک مخصوص مدار میں گردش کرتا ہے، تاہم مصنوعی سیارچے کی جسامت نسبتاً چھوٹی ہوتی ہے۔ زمین کے مدار میں بھیجے گئے مصنوعی سیارچوں کے بنیادی مقاصد میں زمین کا مختلف کاموں مثلاً نقشے بنانے کے لیے جائزہ لینا، موسمیاتی تغیّرات کا اندازہ لگانا، جاسوسی کرنا، سائنسی تحقیق، ذرائع رسل و رسائل اور نشر و اشاعت مثلاً ٹیلی فون کے نظام کو چلانا، ورلڈ وائڈ ویب (world wide web) کا آپس میں رابطہ وغیرہ شامل ہیں۔ سب سے پہلے 1957ء میں روس نے سپتنک اول (Sputnik 1) نامی مصنوعی سیارچہ خلاء میں چھوڑا تھا۔

مختلف ممالک کے پہلے مصنوعی سیارے

پاکستان خلائی و بالا فضائی تحقیقی ماموریہ کا خلاء میں بھیجا ہوا مصنوعی سیارچہ PAKSAT-1
ملکسالپہلا مصنوعی سیارچہ
 روس1957سپتنک۔ اول (Sputnik 1)
 ریاستہائے متحدہ1958ایکسپلورر۔ اول (Explorer 1)
 فرانس1965ایستیغیکس (Astérix)
 جاپان1970اوہسومی(Ohsumi)
 چین1970ماؤ۔ اول(Ma1I)
 مملکت متحدہ1971سیاہ سورما۔ اول(Black Knight 1)
 بھارت1981روہینی (Rohini)
 اسرائیل1988افق اول (Ofeq1)
 پاکستان1990بدر اول(Badr-A)
 ایران2005سِنا۔ اول (Senah1)

مزید دیکھیے

بیرونی روابط