مریم میرزاخانی (3 مئی 1977ء تا 15 جولائی 2017ء) ایرانی[20][21]ریاضی دان اور جامعہ سٹنفورڈ میں ریاضیات کی پروفیسر تھیں۔[22][23][24] میرزاخانی کے تحقیقاتی موضوعات میں ٹچ مولر خلا (Teichmüller space)، زائدی ہندسہ (Hyperbolic geometry)، ارگودی نظریہ (Ergodic theory) اور سمپلیکٹ ہندسہ شامل تھیں۔[20]
13 اگست 2014ء کو میرزاخانی کو ریاضی کے میدان میں دنیا کا اعلیٰ ترین اعزاز فیلڈز میڈل دیا گيا۔ ان کو ان کی پیچیدہ جیومیٹری کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ مریم میرزاخانی فیلڈز میڈل اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون اور پہلی ایرانی اور مسلمان شخصیت تھیں جس نے یہ اعزاز حاصل کیا۔[25][26] اس اعزاز کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی کی رکن اور برطانیہ کی جامعہ اوکسفرڈ کی پروفیسر فرانسز کِروان کا کہنا تھا: مجھے امید ہے کہ اس ایوراڈ سے اس ملک میں اور دنیا بھر میں بہت سی لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو اپنی صلاحتیوں پر یقین کرنے اور مستقبل میں فیلڈز میڈل جیتنے کا حوصلہ ملے گا۔
ابتدائی زندگی و تعلیم
مریم کی پیدائش 3 مئی 1977ء کو ایران کے دار الحکومت تہران میں ہوئی۔ انھوں نے فرزانگان اسکول میں داخلہ لیا جو ایران کا قومی ادارہ برائے ذہانت کی ترقی کا حصہ ہے۔
1994ء میں مریم نے بین الاقوامی ریاضیاتی اولمپیاڈ میں طلائی تمغا جیتا۔ یہ پہلی ایرانی لڑکی تھیں جس نے یہ انعام جیتا اور مریم نے 1995ء میں دوبارہ بین الاقوامی ریاضیاتی اولمپیاڈ میں طلائی تمغا جیتا، وہ پہلی ایرانی لڑکی تھی جس نے اس مقابلے میں مکمل اسکور حاصل کیا۔[27][28][29]
ذاتی زندگی
مریم میرزاخانی کو 2013ء میں چھاتی کا سرطان ہو گیا تھا۔[30] چار سال میں، سرطان اس کی ہڈیوں کے گودے تک پہنچ گیا۔[31] جس کے باعث مریم کی 15 جولائی 2017ء کو وفات ہوئی۔[32] مریم اپنی بیٹی انہتا[33] اور شوہر کے ساتھ رہتی تھیں، ان کے شوہر چیک جمہوریہ سے تعلق رکھتے ہیں اور نظریاتی کمپیوٹر سائنس اور اطلاقی ریاضی کے جامعہ سٹنفورڈ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔[34]
اعزازات
1995–99 انسٹی ٹیوٹ فور ریسرچ ان فنڈامنٹل سائنسز مین فیلوشپ[20]