لیلی خان

پاکستانی نژاد بالی وڈ اداکارہ

لیلی خان (پیدائشی نام: ریشما پٹیل) ایک پاکستانی نژاد بالی وڈ اداکارہ تھیں [1] جو 2008 میں فلم وفا: ایک خونی رومانوی کہانی میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں جس میں ان کے مدمقابل راجیش کھنہ تھے۔ ان پر الزام رہا کہ وہ شاید منیر خان کے ساتھ شادی کر چکی ہیں جو بنگلہ دیشی کالعدم تنظم حرکت المجاہدین [2] کا رکن تھا، جو اپنے ساتھیوں سمیت 2011 میں مہاراشٹر میں مبینہ طور پر گولی سے مارا گیا۔ [3]

گمشدگی

30 جنوری 2011 کی رات لیلی اپنی والدہ سلینا، بہنوں ہشمینا اور زارا، بھائی عمران اور کزن ریشما کے ساتھ ممبئی سے 126 کلومیٹر دور اگتپوری کے لیے گھر سے نکلیں۔ 9 فروری 2011 کو لیلی خان کی ماں نے اس کی بہن کو بتایا کہ لیلی اپنے تیسرے خاوند پرویز اقبال کے ساتھ چندی گڑھ میں ہے، اس کے بعدیہ خاندان بالکل غائب ہو گیا۔ [4]لیلی کے والد نادر شاہ پٹیل نے ممبئی پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی اور دیگر خاندانی ارکان کی گمشدگی کی شکایت درج کی۔ [5]

ایک اور شکایت راکیش ساونت (بال ووڈ ہدایتکار) نے بھی درج کروائی جو لیلی خان کے ساتھ دوسری فلم کی شوٹنگ کروا رہا تھا۔ نادر شاہ نے 17 جولائی 2012 میں ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل کی کہ اس کی بیٹی کے قتل کا کیس کرائم برانچ سے این آئی اے کو منتقل کر دیا جائے کیونکہ کیس کی تفتیش صحیح طریقے سے نہیں ہو رہی تھی۔ [6]

پولیس تفتیش اور گرفتاریاں

پرویز اقبال کو جموں و کشمیر پولیس نے 21 جون 2012 کو ایک اور مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا ، دوران تفتیش پرویز اقبال نے اعتراف کیا تھا کہ لیلی خان اور اس کے کنبے کے کچھ افراد کو فروری 2011 میں مہاراشٹر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اگلے روز پرویز اقبال اپنے بیان سے پھر گیا، اس کی بجائے اس نے یہ دعوی کیا کہ لیلی خان اور اس کا کنبہ ابھی تک زندہ ہے۔ اغوا کے معاملے کی تفتیش کرنے والی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ پرویز اقبال کو ممبئی لائی، جہاں اسے 10 جولائی 2012 کو جنوبی ممبئی کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے 19 جولائی تک پرویز اقبال کو پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ [7]کرائم برانچ کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے ، پرویز نے تیسری بار اپنے بیان کو تبدیل کیا، اس نے دعوی کیا کہ اس کا ارادہ تھا کہ وہ لیلی خان کی والدہ شیلینا کے مسلسل تحقیر آمیز مسلسل رویے اور دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کی وجہ سے قتل کر دے۔ پرویز کے بدلتے بیانات کی وجہ سے ممبئی پولیس اس کی گواہی پر مکمل انحصار کرنے سے گریزاں رہی۔ [8] [9]

آصف شیخ کو بنگلور سے گرفتار کیا گیا،اس نے اعتراف کیا کہ اس نے پرویز کے ساتھ مل کر لیلی خان اور اس کے اہل خانہ کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ [8] [10] پرویز اقبال نے جموں و کشمیر پولیس کے سامنے اپنے پہلے اعتراف میں آصف شیخ کا نام ایک شریک مجرم کے طور پر ظاہر کیا تھا۔ [11]لیلی خان کی ایگتپوری بنگلے کا معائنہ کرتے ہوئے ، پولیس کی تفتیشی ٹیم کو چھ مدفون لاشیں ملیں، جن کے بارے میں خیال کیا گیا تھا کہ وہ لیلی خان اور اس کے کنبہ کے افراد کی ہیں۔ [12]

حوالہ جات