لیسلی ڈیوڈسن

کرنل ولیم لیسلی ڈیوڈسن (پیدائش:31 جنوری 1850ء)|(انتقال:3 اگست 1915ء) سکاٹش اول درجہ کرکٹ کھلاڑی اور برطانوی آرمی آفیسر تھے۔ 1869ء میں رائل ہارس آرٹلری میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد، ڈیوڈسن کا فوجی کیریئر اینگلو-زولو جنگ اور دوسری بوئر جنگ کے دوران افریقہ اور دوسری اینگلو-افغان جنگ کے دوران برصغیر میں خدمات پر مشتمل تھا۔ وہ 1907ء میں کرنل کے عہدے کے ساتھ فوج سے ریٹائر ہوئے۔

لیسلی ڈیوڈسن
CB JP
ذاتی معلومات
مکمل نامولیم لیسلی ڈیوڈسن
پیدائش31 جنوری 1850ء
انچمارلو, کنکارڈینشائر, سکاٹ لینڈ
وفات3 اگست 1915(1915-80-30) (عمر  65 سال)
روان, نرمانڈی, فرانس
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1877میریلیبون کرکٹ کلب
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہفرسٹ کلاس
میچ1
رنز بنائے0
بیٹنگ اوسط0.00
100s/50s–/–
ٹاپ اسکور0
کیچ/سٹمپ–/–
ماخذ: Cricinfo، 23 مارچ 2021

انتقال

3 اگست 1915ء کو روان، نرمانڈی، فرانس میں ڈپو کی کمان کرتے ہوئے انھیں "زیادہ مشقت" کی وجہ سے دل کا مہلک دورہ پڑا۔ اس کی عمر 65 سال تھی۔[1] وہ جنگ میں مرنے والے سب سے پرانے اول درجہ کرکٹ کھلاڑی۔تھے اور سب سے قدیم برطانوی فوجی ہلاکتوں میں سے ایک؛ اگرچہ بالترتیب 67 اور 74 سال کی عمر میں ہنری ویبر اور رابرٹ رابرٹسن بڑے تھے۔ [2] ڈیوڈسن کی لاش کو وطن واپس نہیں لایا گیا، اس کی بجائے اسے روئن کے سینٹ سیور قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔ [3]

مزید دیکھیے

حوالہ جات