فائنل 2017ء آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی

فائنل 2017ء آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 18 جون 2017 کو بھارت و پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میں اوول، لندن اٹھارویں آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کے لیے ہوا۔[1] پاکستان نے بھارت کو 2017ء آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی شکست دے کر فاتی کا اعزاو حاصل کر لیا۔ پاکستان نے کارڈف میں 14 جون کو پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم انگلینڈ کو 8 ووکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلی آئی سی سی چیمپئین ٹرافی جیتی ہے۔۔[2] بھارت نے برمنگہم میں15 جون کو دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 9 ووکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ بھارت دفاعی چیمپئن تھا اور چیمپئنز ٹرافی میں یہ اس کا چوتھا فائنل تھا۔[3]

فائنل 2017ء آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی
اوول، لندن
موقع2017ء آئی سی سی چیمپئین ٹرافی
پاکستانبھارت
پاکستان کا پرچمبھارت کا پرچم
338/4158
5030.3
پاکستان 180 رنز سے جیت گیا۔
تاریخ18 جون 2017
میداناوول، کیننگٹن، لندن
امپائرMarais Erasmus (سری لنکا) اور رچرڈ کیٹلبرو (انگلینڈ)
→ 2013
2021 ←

پس منظر

دونوں ملکوں کے درمیان میں اس سے پہلے مجموعی طور پر 128 میچ کھیلے جا چکے تھے جن میں سے 72 پاکستان نے جیتے، 52 میں بھارت فاتح رہا، جب کہ چار بے نتیجہ ثابت ہوئے۔[4]اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کے آٹھ فائنل میچوں میں 6 بار پاکستان نے جب کہ 2 بھارت نے فائنل جیتا تھا۔

آئی سی سی چیمپئین ٹرافی میں 4 بار کھیل چکے ہیں جن میں 2، 2 بار دونوں نے ٹیموں نے فتح حاصل کی تھی۔[5]

پاکستان فائنل کی طرف گامزن

پاکستان

آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کے آغاز میں پاکستان کا درجہ بندی میں درجہ آٹھواں تھا، کھیل میں آہستہ آہستہ کارکردگی بہتر بنانے سے پہلے پاکستان کا آغاز غیر تسلی بخش تھا۔ پہلے ہی میچ میں بھارت سے 124 رنز سے ہار چکے تھے،[6] لیکن اس کے بعد ان کے اگلے میچ میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کی وجہ سے 19 رنز سے جنوبی افریقا کو شکست دے دی۔[7] اور اپنے گروپ کے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی، جو ایک سنسنی خیز مقابلہ تھا،سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی یہ #گروپ بی|گروپ بی کی پہلی ٹیم تھی۔[8] پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو گیند بازی و بلے بازی دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرا دیا، حالانکہ انگلینڈ سیمی فائنل میں فیورٹ ٹیم قرار دی جا رہی تھی۔[9]

بھارت

بھارت اس بار اپنی سابقہ فتح کا دفاع کر رہا تھا اور انگلینڈ کے ساتھ فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا تھا۔ پہلے میچ میں 124 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔[6] لیکن دوسرے میچ میں سری لنکا سے ہار گیا۔[10] بھارت نے اپنے گروپ کا تیسرا میچ جنوبی افریقا سے جیت لیا۔[11] یوں 2017ء آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کے ناک اؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا، جہاں اس کا سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہوا، جسے بھارت نے 9 ووکٹوں سے شکست دی۔[12]

میچ انتظامیہ

مراس ایراسمس،جنوبی افریقا اور رچرڈ کیٹلبرو، انگلینڈ کو فائنل میں فیلڈ امپائرنگ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ دونوں نے سیمی فائنل میچوں میں امپائرنگ کی تھی، ایراسمس نے انگلینڈ–پاکستان میچ میں اور کیٹلبرو نے بنگلہ دیش–بھارت میچ میں۔[13] راڈ ٹکر، آسٹریلیا اور کمار دھرما سینا، سری لنکا جو فیلڈ امپائر کے طور پر سیمی فائنل میں رہے تھے، بالترتیب ٹی وی امپائر اور ریزور امپائر کے طور پر مقرر کیے گئے تھے۔ ڈیوڈ بون، آسٹریلیا میچ ریفری تھا، جو پانچ رکنی میچ آفیشل ٹیم میں شامل تھا۔[14]

میچ کا خلاصہ

پاکستانی بلے بازی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیتی لیکن پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ پاکستانی اوپنروں کی جوڑی، اظہر علی اور فخر زمان، 128 رنز بنا چکے تھے جب اظہر بائیسویں اوور کی آخری گیند پر رنز آؤٹ ہو گئے۔ فخر نے اپنا کھیل جاری رکھا اور 92 گیندوں پر اپنی ایک روزہ –سنچری بنا ڈالی – بالآخر ہردیک پنڈیا کی 33 ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ فخر نے 106 گیندوں پر 114 رنز بنائے، جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ فخر کے جانے کے بعد، دوسرے کھلاڑیوں نے رنز بنانے کا کام جاری جاری رکھا۔ محمد حفیظ 37 گیندوں پر 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہا، جس میں اس نے 4 چوکے اور 3 چھکے مارے۔ پاکستان بالآخر پورے اوور کھیل کر 338/4 تک پہنچا – یہ بھارت کے خلاف پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ بھونیشور کمار نے بھارت کی طرف سے بہترین گیند بازی کی، جسے 10 اووروں میں (بشمول 2 میڈن) 1/44 رنز پڑے۔[15]

بھارتی بلے بازی

شروع میں 2 کھلاڑی محمد عامر نے آؤٹ کر دیے۔ کھیل کی تیسری ہی گیند پر، روہت شرما بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دوسرے اوور میں، ویرات کوہلی صرف 5 رنز پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوا۔


18 جون 2017
10:30
اسکور کاڑد
پاکستان 
338/4 (50 اوور)
ب
 بھارت
158 (30.3 اوور)
فخر زمان 114 (106)
کیدر یاداو 1/27 (3 اوور)
ہردیک پانڈیا 76 (43)
محمد عامر 3/16 (6 اوور)
پاکستان 180 رنز سے جیت گیا۔
اوول، لندن
امپائر: Marais Erasmus (سری لنکا) اور رچرڈ کیٹلبرو (انگلینڈ)
بہترین کھلاڑی: فخر زمان (پاکستان)
  • بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
  • فخر زمان (پاکستان) نے اپنی پہلی ایک روزہ سنچری بنائی۔
  • پاکستان نے پہلی آئی سی سی چیمپئین ٹرافی جیتی ہے۔

سکور کارڈ

 پاکستان اننگز
کھلاڑیسٹیٹسسکورگیندیںچوکےچھکےسٹرائیک ریٹ
اظہر علیرن آؤٹ (†دھونی/بومرہ)59716183.09
فخر زمانکیچ جدیجہ بولڈ پانڈیا114106123107.54
بابر اعظمکیچ یووراج سنگھ بولڈ جادھو46524088.46
شعیب ملککیچ جادھو بولڈ کمار12160175.00
محمد حفیظناٹ آؤٹ573743154.05
عماد وسیمناٹ آؤٹ252111119.04
سرفراز احمد *†باری نہیں آئی
محمد عامرباری نہیں آئی
شاداب خانباری نہیں آئی
حسن علیباری نہیں آئی
جنید خانباری نہیں آئی
ایکسٹرا(لیگ بائی 9; وائیڈ بال 13; نو بال 3)25
مجموعہ(4 وکٹ; 50 اوور)338279

وکٹیں گرنے کے ترتیب: 1-128 (اظہر علی، 22.6 اوور)، 2-200 (فخر زمان، 33.1 اوور)، 3-247 (شعیب ملک، 39.4 اوور)، 4-267 (بابر اعظم، 42.3 اوور)

 بھارت گیند بازی
گیند بازاوورمیڈنرنزوکٹیںاکانومی
بھوونیشور کمار1024414.40
جسپریت بومرہ906807.55
روی چندرن ایشون1007007.00
ہاردیک پانڈیا1005315.30
روندرا جدیجہ806708.37
کیدار جادھو302719.00
 بھارت اننگز
کھلاڑیسٹیٹسسکورگیندیںچوکےچھکےسٹرائیک ریٹ
روہت شرماایل بی ڈبلیو بولڈ محمد عامر03000.00
شیکھر دھونکیچ †سرفراز احمد بولڈ محمد عامر21224095.45
ویرات کوہلی *کیچ شاداب خان بولڈ محمد عامر590055.55
یووراج سنگھایل بی ڈبلیو بولڈ شاداب خان22314070.96
ایم ایس دھونی †کیچ عماد وسیم بولڈ حسن علی4160025.00
کیدار جادھوکیچ †سرفراز احمد بولڈ شاداب خان9132069.23
ہاردیک پانڈیارن آؤٹ (محمد حفیظ /حسن علی)764346176.74
روندرا جدیجہکیچ بابر اعظم بولڈ جنید خان15260057.69
روی چندرن ایشونکیچ †سرفراز احمد بولڈ حسن علی130033.33
بھوونیشور کمارناٹ آؤٹ180012.50
جسپریت بومرہکیچ †سرفراز احمد بولڈ حسن علی190011.11
ایکسٹرا(لیگ بائی 2; وائیڈ بال 1)3
مجموعہ(آل آؤٹ; 30.3 اوور)158146

وکٹیں گرنے کے ترتیب: 1-0 (شرما، 0.3 اوور)، 2-6 (کوہلی، 2.4 اوور)، 3-33 (دھون، 8.6 اوور)، 4-54 (یووراج سنگھ، 12.6 اوور)، 5-54 (دھونی، 13.3 اوور)، 6-72 (جادھو، 16.6 اوور)، 7-152 (پانڈیا، 26.3 اوور)، 8-156 (جدیجہ، 27.3 اوور)، 9-156 (ایشون، 28.1 اوور)، 10-158 (بومرہ، 30.3 اوور)

 پاکستان گیند بازی
گیند بازاوورمیڈنرنزوکٹیںاکانومی
محمد عامر621632.66
جنید خان612013.33
محمد حفیظ1013013.00
حسن علی6.311932.92
شاداب خان706028.57
عماد وسیم0.30306.00
فخر زمان3.302507.14

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط