غلام قادر بھیروی

مولانا غلام قادر ہاشمی سیالوی بھیروی اہلسنت کے مشہور و معروف اولیا و علما میں شمار ہوتے ہیں۔

غلام قادر ہاشمی بھیروی
معلومات شخصیت
پیدائشی نامغلام قادر
پیدائش1265ھ،1849ء
بھیرہ شریف ضلع سرگودھا
تاریخ وفات19 ربیع الاول 1327ھ ،10 اپریل 1909ء
مذہباسلام
عملی زندگی
ادبی تحریکاہلسنت
مادر علمیجامعہ نعمانیہ لاہور
کارہائے نمایاںمدرس تنظیمی خدمات
باب ادب

ولادت

مولانا غلام قادر بھیروی کی ولادت 1265ھ مطابق 1849ء بھیرہ شریف ضلع سرگودھا پاکستان میں ہوئی۔

تعلیم و تربیت

آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت مرکزالاولیاء لاہور میں ہوئی، بعد اَزاں ہند اور پاکستان کے نامور علمائے کرام کی بارگاہ میں زانوئے تلمذ تہ کیے۔علامہ حافظ غلام محی الدین بگوی نقشبندی اورصدر الصدور مفتی صدر الدین آزردہ کا نام نمایاں ہے۔ آپ عرصہ درازتک جامعہ نعمانیہ میں تدریس فرماتے رہے،

بیعت و خلافت

آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ میں شمس العارفین خواجہ شمس الدین چشتی سیالوی سے بیعت ہوئے اور اجازت و خلافت سے بہرہ ور ہوئے۔آپ بحرِ علوم وفنون تھے۔آپ کوقطبِ لاہور کہا جاتاتھا۔

تصانیف

آپ کئی کتب بھی تحریر فرمائیں، جن میں

  • اسلام کی گیارہ کتابیں
  • شَمسُ الضُّحٰی فِی مَدحِ خَیرِ الْوَریٰ
  • حقیقتِ انوارِمحمدیہ
  • نماز حضوری
  • نماز ضروری
  • ختمات خواجگان
  • شمس الحنفیہ بجواب نورالحنفیہ وغیرہ مشہورتصانیف ہیں۔

تلامذہ

مولانا ضیاء الدین احمدمدنی، مفسرقرآن مولانا نبی بخش حلوائی اور امیرملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری آپ کے مشہور تلامذہ میں سے ہیں۔

وفات

آپ نے 19 ربیع الاول 1327ھ مطابق 10 اپریل 1909ء کو وصال فرمایا۔ مزار مبارک بیگم شاہی مسجد اندرون شہر لاہور پاکستان میں مَرجَعِ خَلائِق ہے۔ [1][2][3]

حوالہ جات