عملیت

عملیت یا عملکاری سے مراد ایک مروجہ اور عمومی مجموعۂ طریقہ ہائے کار سے گزار کر کسی چیز کی ایک شکل سے دوسری شکل میں تحویل ہے، مثلاً دودھ کو پنیر میں یا شمارندی ڈیٹا کو ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل کرنے کی عملیت۔ زبان انگریزی میں process کا لفظ، آگے بڑھنے، کے بنیادی مفہوم سے آیا ہے جو لاطینی سے ماخوذ ہے۔ اس کا یہی آگے بڑھنے کا تصور، کسی تبدیلی کی جانب لے جانے والی یا بڑھنے والی قدرتی باتوں (عوامل) کے لیے آج بھی مستعمل ہے اور یہی مفہوم اس کا طب میں بھی کسی عضو کی بڑھوتری (بڑھنے) کے لیے ادا کیا جاتا ہے جیسے alveolar process وغیرہ۔ اور اسی آگے بڑھنے کے مفہوم میں وسعت پاکر کچھ کرنے (یعنی کام / طریق) کے معنوں میں اختیار کیا جاتا ہے۔

مماثل مفاہیم

اُردو اِصطلاحانگریزیوضاحت
عملیت (اسم)؛ جمع: عملیتانprocessa process of evaluation
عملیہ (فعل)؛ جمع: عملیتیںprocessprocess a cheque
استطالت / استطالہ [1]processalveolar process of maxilla
عملیتی (اسم)processinga processing engineer
عملیت (فعل)processingprocessing of raw data
عملکار ؛ جمع: عملکارانprocessorprocessor module
عمل / فعل / اداکاریact
اداکاری / قائم مقامیacting
عمل / فعل / کام / کارaction
قابلِ عملactionable
اشتغلoperateبصورتِ طلب
اشتغال، تشغیل [1]operationبصورتِ طلب
اشتغالیہoperationalبصورتِ طلب
مشتغلیoperativeبصورتِ طلب
مشتغل [1]؛ جمع: مشتغلینoperatorبصورتِ طلب
اشتغلیہ / اشتغالیہoperandبصورتِ طلب
اشتغالی / اشتغالیت / تشغیلیoperatingبصورتِ طلب
اشتغالی نظام، تشغیلی نظامoperating systemبصورتِ طلب
اشتغال گاہoperating theaterبصورتِ طلب
کمرۂ اشتغال / تشغیل خانہoperating roomبصورتِ طلب
تعامل ؛ جمع: تعملات [1]reactionبصورتِ طلب
کیمیائی تعاملchemical reactionبصورتِ طلب

گو کہ operation کے لفظ کی مزید تفصیل اس کے متعلقہ صفحے پر درج کی جائے گی، یہاں صرف اس قدر بیان ہے کہ اس کے اردو متبادلات عربی کے بنیادی لفظ شغل سے بنتے ہیں۔ شغل کا لفظ گو اردو میں عام طور پر وقت گزاری یا مشغلے سے متعلق زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا بنیادی مفہوم وہی ہے جو operate کا ہے یعنی کام کاج وغیرہ اور اس وضاحت کے باوجود یہ کہ اس شغل سے اخذ شدہ بنیادی لفظ برائے operation یعنی اشتغال میں اردو مشغلے یا شغل کا عام تصور مزید دور ہوجاتا ہے[1]۔

استعمالات

سائنس و ٹیکنالوجی

  • عملیت (ہندسیات)
  • عملیتِ نظاماتی ہندسیات
  • عملیت (سائنس)
  • کیمیائی عملیت
  • حرحرکیاتی عملیت
  • انضباطِ عملیت
  • نظریۂ عملیت
  • غذائی عملیت
  • عملیتِ معلومات
  • عملیتِ اشارہ

شمارندیات

ادویہ، حیاتیات اور نفسیات

  • عملیت (تشریح)
  • حیاتیاتی عملیت
  • عملیتِ آگہی

حوالہ جات


یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔