عمران اسلم

عمران اسلم جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سُپر ان کی رہنمائی میں شروع ہوئے۔

پیدائش

عمران اسلم 1952ء میں مدراس (اب چنئی انڈیا) میں پیدا ہوئے،

تعلیم

عمران اسلم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور ، پاکستان سے گریجویشن کیا۔ انھوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے بھی تعلیم حاصل کی۔ [1]

صحافت

عمران اسلم کا صحافتی کیریئر بھی شاندار رہا، وہ پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی تھے۔عمران اسلم دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔

صحافت کی طرف آنے سے پہلے وہ متحدہ عرب امارات کے شیخ زید بن سلطان النہیان کے لیے کام کرتے تھے۔ [1] انھوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1980 کی دہائی میں انگریزی زبان کے اخبار The Star کے ایڈیٹر کے طور پر کیا۔ 1990 کی دہائی میں وہ کراچی کے انگریزی روزنامہ دی نیوز کے ایڈیٹر تھے۔

جیو سے وابستگی

2015 میں، وہ GEO ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے گروپ پریزیڈنٹ بنے، جو جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کا ذیلی ادارہ ہے۔ [2]"صدر کے طور پر اپنے دور میں، جیو نیٹ ورک نے جیو نیوز چینل، جیو انٹرٹینمنٹ چینل، جیو سپر چینل، آگ چینل، جیو کہانی چینل اور جیو تیز چینل کا آغاز کیا۔" [2]وہ 2002 سے جیو ٹی وی نیٹ ورک کے صدر ہیں [2]

ڈراما نگاری

عمران اسلم نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے،

  1. پرے ہٹ پیار (فلم)
  • ٹیلی ویژن ڈرامے یہ مشہور ہوئے
  1. خلیج
  2. دستک
  3. بساط
  4. روزی
  5. مور محل (تصور)

وفات

2 دسمبر 2022ء کو 70 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئے ،[3][4]

حوالہ جات