شیفالی شاہ

بھارتی اداکارہ

شیفالی شاہ (انگریزی: Shefali Shah) (ولادت: جولائی 1972ء)، ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو بالی وڈ کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔[4][5] شیفالی شاہ نے 1995ء میں اپنی فلمی زندگی کا آغازفلم رنگیلا میں معمولی کردار سے کیا، اس کے بعدانہوں نے فلم ستیا میں بطور معاون اداکارہ کام کیا۔ ستیا میں شیفالی کی اداکاری کو سراہا گیا اور انھیں 44 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا۔ بعد میں شیفالی کو فلم وقت (2005ء) میں اور دل دھڑکنے دو میں ان کی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 2007ء میں، شیفالی شاہ کو فلم دی لاسٹ لیر میں ان کی اداکری کو سراہا گیا اور قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ سے نوازا گیا۔ شیفالی شاہ کو 2015ء میں فلم دل دھڑکنے دو میں اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے لیے متعدد نامزدگیاں ملی۔[6]

شیفالی شاہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش20 جولا‎ئی 1972ء (52 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیاتوپل امرت لال شاہ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہادکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  فلمی ہدایت کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانہندی [2]،  انگریزی [2]،  تولو [2]،  گجراتی [2]،  مراٹھی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز  
قومی فلم اعزاز برائے معاون اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

شیفالی شاہ جولائی 1972 میں پیدا ہوئیں تھیں اور سدھاکر شیٹی اور شوبھا شیٹی کی اکلوتی اولاد ہیں۔[7] شیفالی نے اپنا ابتدائی بچپن ممبئی کے سانتاکروز میں گزارا۔ سانتاکروز میں انھوں نے آریہ ودیا مندر سے تعلیم حاصل کی۔

ذاتی زندگی

شیفالی شاہ نے شادی ٹیلی ویژن اداکار ہارش چھایا سے کی تھی۔[8][9] طلاق کے بعد، شیفالی شاہ نے ہدایت کار ویپول آمروتلال شاہ سے شادی کی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے ہیں۔[10][11]

فلمی گرافی

سالفلمکردارنوٹ
1995ءرنگیلاگلبدنخصوصی نظر آئیں
1998ءستیاپیاری مہاترےفلم فیئر کریٹکس ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ، جیتا
2000ءمحبتیںنندنی کھنہ
2001ءمانسوں ویڈنگرِیا ورما
2005ءوقتسمترا ٹھاکر
2005ء15 پارک ایوینیولکشمی جے رائے
2007ءگاندھیکستوربا گاندھیٹوکیوانٹرنیشنل فلمی فیسٹیول، بہترین اداکارہ، جیتا[12]
2007ءدی لاسٹ لیرونداناقومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، جیتا
2008ءبلیک اور وائٹروما ماتھر
2010ءکارتک کالنگ کارتکڈاکٹر کپاڈیا
2011ءکچھ لوو جیسامدھو سکسینا
2014ءلکشمیجیوتی
2015ءدل دھڑکنے دونیلم مہرہقومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، نامزد[13][14]
2015ءبرادرسماریا فرنینڈس
2016ءدی جنگل بک (2016ء فلم)رکشا (آواز)ہندی ڈب
2017ءکمانڈو 2لینا چوہدری
2017ءجوسمنجو سنگھجیو فلم فیئر شارٹ فلم ایوارڈ، "بہترین اداکارہ"، جیتا[15]
2018ءانس اگینتارا شیٹی

ٹیلی ویژن

سالشوکردار
2019ءدہلی کرائمورتیکا چترویدی[16]
2008ءراماینسونینا
1996ء-1997ءحسرتیںساویتری / ساوی
1997ءکبھی کبھیرادھا پاٹھک
1993ء-1997ءبنے گی اپنی باترچا
?راہیںاہم کردار
1993ء-1994ءنیا نکڑشیفالی شیٹی
1996ء-1997ءپتجھڑشیفالی شیٹی
1997ء- 1998ءسی ہاکس?
1993ءآروہننویدتا
?طلوع ٹی وی کابل?

ایوارڈ اور نامزدگی

ایوارڈ اور نامزدگی کی فہرست
سالفلمایوارڈدرجہنتیجہ
1999ءستیااسٹار اسکرین ایوارڈبہترین معاون اداکارہفاتح
1999ءستیافلم فیئر اعزازاتفلم فیئر کریٹکس ایوارڈ برائے بہترین اداکارہفاتح
1999ءستیافلم فیئر اعزازاتفلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہنامزد
1999ءستیازی سین ایوارڈبہترین معاون اداکارہنامزد
2006ءوقتفلم فیئر اعزازاتفلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہنامزد
2006ءوقتزی سین ایوارڈبہترین معاون اداکارہنامزد
2006ءوقتاسٹار اسکرین ایوارڈبہترین معاون اداکارہنامزد
2007ءدی لاسٹ لیرقومی فلم اعزازقومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہفاتح
2007ءگاندھیٹوکیوانٹرنیشنل فلمی فیسٹیولبہترین معاون اداکارہفاتح
2007ءگاندھیپروڈیوسر گلڈ فلم ایوارڈبہترین معاون اداکارہنامزد
2015ءدل دھڑکنے دواسٹارڈسٹ ایوارڈبہترین معاون اداکارہفاتح
2015ءدل دھڑکنے دوقومی فلم اعزازفلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہنامزد
2015ءدل دھڑکنے دواسکرین ایوارڈفاتح
2018ءجوسفلم فیئر شارٹ فلم ایوارڈبہترین معاون اداکارہفاتح
2019ءدہلی کرائمآئیریل ایوارڈبہترین اداکارہ - ڈرامافاتح

بیرونی روابط

حوالہ جات