سنی دیول

سنی دیول (Sunny Deol) پیدائشی نام اجے سنگھ دیول (Ajay Singh Deol) ایک بھارتی فلم اداکار، فلمی ہدایت کار پروڈیوسر اور سیاست دان ہیں۔ وہ گورداس پور لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں۔ بالی وڈ کے ساتھ ان کا 35 سال کا رشتہ ہے جہاں انھوں نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ انھیں دو مرتبہ قومی فلم اعزازات (بھارت) سے نوازا گیا اور دو مرتبہ فلم فیئر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ان کی پہلی فلم امریتا سنگھ کے ساتھ 1982ء میں بیتاب آئی۔ یہ امریتا کی بھی پہلی فلم تھی۔ وہ اس فلم کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے نامزد ہوئے۔[4] اس کے بعد جیسے ان کی زندگی بہار آگئی اور 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں انھوں نے ایک کے بعد ایک بہترین فلمیں دیں۔ فلم دل لگی سے انھوں نے ہدایتکاری کا آغاز کیا۔ ان کی بہترین فلموں میں؛

  • منزل منزل (1984ء)
  • سویرے والی گاڑی (1986ء)
  • سلطنت (1986ء)
  • ڈکیت (1987ء)
  • یتیم (1988ء)
  • ویرتا (1883ء)
  • امتحان (1994ء)
  • گھاتک (1996ء)
  • سلاخیں (1998ء) اور
  • فرض(2001ء) شامل ہیں۔
سنی دیول
Sunny Deol
سنی دیول 2012

معلومات شخصیت
پیدائشاکتوبر 1957 (عمر  سال)[1]
سہنیوال، ضلع لدھیانہ، پنجاب، بھارت[2]
رہائشممبئی، مہاراشٹر، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسلپنجابی لوگ
جماعتبھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہپوجا دیول
اولادکرن دیول
راج ویر دیول
والدیندھرمیندر
پرکاش کور
والددھرمیندر   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمیمتھی بائی کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہاداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر
دور فعالیت1983 – تا حال
اعزازات
فلم فیئر اعزاز  
قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ان کی ولادت 19 اکتوبر 1956ء کو سہنیوال، پنجاب، بھارت کے ایک گاؤں میں ہوئی۔ ان کے والد بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر ہیں۔ والدہ کا نام پرکاش کور ہے۔ان کا ایک بھائی بابی دیول ہے جو ایک زمانہ میں مشہور اداکار تھا۔ دو بہنیں ویجے تا اور اجیتا ہیں جو کالیفورنیا میں مقیم ہیں۔ ان کی سوتیلی ماں ہیما مالنی ہیں۔[5] جن سے سنی دو سوتیلی بہنیں ہیں، ایشا دیول اور آشا دیول]]۔[6]

بالی ووڈ

فلمی دنیا میں انھیں ایک غصہ ور اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جو بدعنوانی،ظلم اور غنڈہ گردی کے خلاف لڑتا ہے۔ وہ وطن پرست اداکار کے طور پر بھی مشہور ہیں۔ ان کے علاوہ انھوں نے رومانی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کی پہلی بیتاب ایک رومانی فلم تھی جس میں ان کے کام کو کافی سراہا گیا۔1985ء میں انھوں نے راہل روائی کے ساتھ ارجن میں کام کیا۔ فلم سلطنت میں اپنے والد کے ساتھ نطر آئے۔ یہ ایک ایکشن فلم تھی۔ اس کے بعد فلموں کی جھڑی سی لگ گئی اور آئندہ چند برسوں میں انھوں نے ڈکیت، یتیم، پاپ کی دنیا، تریدیو اور چالباز جیسی فلمیں کیں۔ 1990ء میں ان کی فلم گھایل بہت مشہور ہوئی جس کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کا اعزاز ملا۔ 1992ء تا 1997ء انھوں نے یکے بعد دیگرے ہٹ فلمیں دیں جیسے لٹیرے، ڈر، جیت، گھاتک، بارڈر اور ضدی۔ 1999ء میں انھوں نے ہدایتکاری کی شروعات کی اور ان کی پہلی فلم دل لگی تھی جس میں ان کے بھائی اور ارمیلا ماتونڈکر نے اداکاری کی۔[7]2001ء میں انل شرما کی ہدایتکاری میں انھوں غدر (فلم) میں کام کیا جو بہت بڑی ہٹ چابت ہوئی۔ اس کے بعد 2003ء میں دی ہیرو:ایک جاسوس کی داستان عشق منظر عام پر آئی جس میں پریتی زنٹا اور پریانکا چوپڑہ بھی تھیں۔[8] یہ اس وقت کی سب سے مہنگی فلم تھی اور سال کی تیسری زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی۔[9][10]اپنے (فلم) میں وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ نظر آئے۔[11] اس کے بعد یملا پگلا دیوانا میں بھی سب ساتھ دکھے۔[12][13]انھوں نے ایک اینیمیشن فلم (بھیم) کے لیے اپنی آواز دی۔ حالیہ دنوں میں ان کی فلمیں بھیا جی سپر ہٹ، گھایل ونس اگین، پوستر بائز، موہلہ اسی آئیں۔ 2019ء میں اپنے بیٹے کرن دیول کے لیے وہ پل پل دل کے پاس ڈائیریکٹ کریں گے۔

ذاتی زندگی

سنی دیول کی شادی پوجا دیول سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے ہیں؛ کرن اور راجویر، کرن یملا پگلا دیوانا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔ وہ پل پل دل کے پاس فلم میں اپنی اداکاری کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔

سیاسی سفر

سنی دیول نے گورداس پور لوک سبھا حلقہ سے 82,459 ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔[14][15] انھوں نے 23 اپریل 2019ء کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور بھارت کے عام انتخابات، 2019ء میں گورداس پور لوک سبھا حلقہ سے انتخاب میں حصہ لیا۔[16]

حوالہ جات

بیرونی روابط