سلمی خاتون

سلمیٰ خاتون (پیدائش:یکم اکتوبر 1990ء، کھلنا، بنگلہ دیش) ایک آل راؤنڈ کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں بازو کی آف بریک باولر ہیں۔ سلمیٰ بنگلہ دیش قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان تھیں [1][2] اور بہتریں خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں ایک تھیں۔ [3][4]

سلمی خاتون
ذاتی معلومات
مکمل نامسلمی خاتون
پیدائش (1990-10-01) 1 اکتوبر 1990 (عمر 33 برس)
کھلنا، بنگلہ دیش
قد5 فٹ 5 انچ (1.65 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 7)26 نومبر 2011  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ4 نومبر 2019  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ٹی20 (کیپ 8)28 اگست 2012  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ٹی202 مارچ 2020  بمقابلہ  سری لنکا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2008–2013کھلنا ڈویژن وویمن
2011–2013محمڈن سپورٹس کلب
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہایک روزہٹوئنٹی20آئی
میچ19143
رنز بنائے6358468
بیٹنگ اوسط53.2528.33
100s/50s14/260/7
ٹاپ اسکور175ناٹ آؤٹ89ناٹ آؤٹ
گیندیں کرائیں7293817
وکٹ23237
بولنگ اوسط20.1819.37
اننگز میں 5 وکٹ50
میچ میں 10 وکٹ00
بہترین بولنگ5/184/6
کیچ/سٹمپ6/–8/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 2 مارچ 2020ء

ابتدائی زندگی اور پس منظر

سلمیٰ خاتون یکم اکتوبر 1990ء کو بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے کھلنا میں لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ ان کی تربیت ان کے کوچ امتیاز حسین پالو کے تحت ہوئی۔

کرکٹ کیریئر

بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کرکٹ مقابلے میں چائنا کی قومی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خلاف سنہ 2010ء میں تاریخی چاندی کا تمغا جیتا تھا۔ سلمی گوانگزو میں ہونے والے ایشیائی کھیل 2010ء میں شریک بنگلہ ٹیم کا حصہ تھیں۔ [5][6] سلمیٰ نے بیٹ اور گیند دونوں پرفارم کیا۔ [7]

Salma bowling for Bangladesh during the 2020 ICC Women's T20 World Cup
2020 آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران میں بنگلہ دیش کی طرف سے سلمیٰ بولنگ کررہی ہیں

سلمیٰ نے 26 نومبر، 2011ء کو آئرلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے دستے میں شامل تھیں جس نے خواتین کا ایشیا کپ پہلی بار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ [8][9][10] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [11] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [12][13] وہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی طرف سے مشترکہ طور پر نمایاں وکٹیں لینے والی تھیں، انھوں نے چار میچوں میں 6 آوٹ کیے۔ [14] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ میں انھیں بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [15][16] نومبر 2019ء میں، انھیں جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [17] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا جیت تھا۔ [18] جنوری 2020ء میں، وہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹوئنٹی20 خواتین عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم کی کپتان نامزد کی گئیں۔ [19] وہ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی طرف سے وکٹیں لینے میں سرفہرست تھیں، انھوں نے چار میچوں میں چھ آوٹ کیے۔ [20]

حوالہ جات

بیرونی روابط