سریتا جوشی

سریتا جوشی (المعروف بھوسلے) ایک بھارتی اداکارہ ہے، ٹیلی وژن اور فلم اداکارہ اور گجراتی تھیٹر اور مراٹھی تھیٹر کی ایک تجربہ کار اداکارہ ہے۔ وہ مشہور اسٹار پلس "با بہو اور بے بی" میں گوداوری ٹھکر کے کردار کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے۔

پیدائشسریتا بھوسلے
(1941-10-17) 17 اکتوبر 1941 (عمر 82 برس)
پونے، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج
دیگر نامگوداوری ٹھکر
پیشہاداکارہ
سالہائے فعالیت1950ء-تاحال
شریک حیاتپروین جوشی
بچےکیتکی دیو
پوربی جوشی

1988ء میں، اس کو بھارت کی نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈراما نے گجراتی میں کام کرنے کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا۔[1]

ابتدائی زندگی

سریتا کا جنم پونے کے ایک درمیانہ طبقہ مراٹھی خاندان میں ہوا تھا، حالانکہ وہ وڈودرا میں بڑی ہوئی۔[2]

اس کا باپ بھیم راؤ بھوسلے، ایک بیرسٹر اور ماں کملا بائی رانے، گوا سے تھی۔ اس نے اپنی بہن پدما رانی کے ساتھ نو سال کی عمر میں اسٹیج پر کام کرنا شروع کیا۔ حالانکہ اس نے روایتی تھیٹر سے شروعات کی تھی، اس نے جلد ہی مشہور اداکاراؤں خاص کر شانتا آپٹے کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا۔[2]

وہ اپنی بہن پدما رانی سے شکل میں کافی ملتی جلتی ہے، جو خود ایک مشہور اداکارہ تھی۔

چھ سالوں تک بطور بچی اداکارہ کام کرنے کے بعد اس کو 16 برس کی عمر میں پہلا لیڈ رول ملا۔ وہ انڈین نیشنل تھیٹر میں کام کرنے کے لیے گئی تھی اور وہاں اس کی ملاقات اس کے مستقبل کے شوہر پروین جوشی سے ہوئی۔[2]

ذاتی زندگی

سریتا نے تھیٹر ہدایت کار اور ڈراما نویس پروین جوشی سے شادی کی تھی۔[3] سریتا اداکارہ کیتکی دیو اور پوربی جوشی کی ماں ہے، کیتکی جس نے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں دکشا اور پوربی جس نے کامیڈی سرکس میں پروگرام کی میزبانی کری۔ اس کی بھتیجی مانسی جوشی رائے اور اس کا بھتیجا شرمن جوشی اداکار ہیں جو تھیٹر آزمودہ کار اروند جوشی کی اولاد ہیں۔[2][4]

فلموگرافی

ٹیلی وژن

سالشوکردارچینل
1980تتلیاںسہارا ون
1990حسرتیںشانتا بینزی ٹی وی
1999–2002ایک محل ہو سپنوں کا

رشمی کی ماں

سونی ٹی وی
2005–2010با بہو اور بے بیگوداوری ٹھکراسٹار پلس
2009

کچھ کک ہوتا ہے

رانی9X
2010–2011چاند چھپا بادل میںنین تارا شرمااسٹار پلس
2012 بیاہ ہماری بہو کا

تلجابائی ڈولکر

سونی ٹی وی
2014–2016میری عاشقی تم سے ہی

ہنسابین گوردھن داس پاریکھ

کلرز
2016کھڑکیللتا سوامی
سب ٹی وی
2017بکولا بوآ کا بھوت

بکولا

اینڈ ٹی وی
2018ناگن ٣زیرِ اعلانکلرز
2018کچھڑی ریٹرنزچمپا کاکی (مہمان)اسٹار پلس

اعزازت

1988ء میں گجراتی میں اداکاری کرنے کے لیے سریتا کو سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[3][5] 2007ء میں با بہو اور بے بی میں گوداوری ٹھکر کا مشہور کردار نبھانے کے لیے سریتا کو IDEA انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز نے بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا۔

دیگر اعزازت میں شامل ہیں:

  • ٹانسمیڈیا (Organization felicitating artist on Gujarati Theatre & TV) نے 2007ء میں سریتا کو ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار گجراتی تھیٹر“ کا اعزاز دیا۔
  • اسٹار پرویوار نے سریتا کو با بہو اور بے بی میں مسلسل چار سال تک اداکاری کرنے کے لیے 'من پسند اداکارہ' کے اعزاز سے نوازا۔
  • ممبئی نگر پالیکا – گولڈ میڈل
  • مراٹھی ناتیہ پریشاد – 1988
  • مہاراشٹر گورو پرسکار – 1990
  • بینک آف انڈیا- اتکرشٹا پرسکار – 1997–98
  • انڈو-امریکن سوسائٹی ایوارڈ فار ایکسیلینس – 1998
  • گجرات گورنمنٹ ایوارڈ – 1998
  • بروہد ممبئی گجراتی سماج – 2000
  • نیشنل اسکول آف ڈراما – (دہلی 2001)
  • RAPA ایوارڈ – 2008
  • جیون گورو پرسکار – 2010

حوالہ جات

بیرونی روابط