راہول کھنہ

راہول کھنہ ایک بھارتی اداکار اور  مشہور وی جے (ویڈیو جاکی) ہیں، [1] وہ ستر اسّی کی دہائی کے مشہور بھارتی اداکار ونود کھنہ کے بیٹے ہیں ان کے چھوٹے بھائی اکشے کھنہ ایک مشہور ہندی فلم اداکار ہیں اور دوسرا چھوٹا بھائی ساکشی کھنہ بھی فلموں میں کام کر رہے ہیں ۔ 

راہول کھنہ
روہول کھنہ 2012 میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1972-06-20) 20 جون 1972 (عمر 52 برس)
ممبئی, بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدونود کھنہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمیلی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہاداکار، و جے
پیشہ ورانہ زبانہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور خاندانی پس منظر

راہول کھنہ 20 جون 1972 کو ممبئی میں پیدا ہوئے،  ان کے والد بالی وڈ سٹار اور سیاست دان ونود کھنہ تھے، ان کی والدہ ہے سابق ماڈل گیتانجلی تلیار خان ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی بالی ووڈ اداکار اکشے  کھنہ ہیں۔  راہول کھنہ نے لیاسٹراسبرگ تھیٹر انسٹی ٹیوٹ اور نیو یارک شہر میں بصری فنون (وژول آرٹس)کے اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

راہول کھنہ نے لی اسٹراسبرگ تھیٹر انسٹی ٹیوٹ اور نیو یارک شہر میں بصری فنون (وژول آرٹس)کے اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

کیریئر

راہول کھنہ نے 1994ء میں ایم ٹی وی ایشیا  ایم ٹی وی ایشیا کے ساتھ ایک وی جے (ویڈیو جاکی) کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، چار سالہ مدت کے دوران انھیں ایشیا بھر بہت زیادہ مقبولیت ملی۔ 

فلم

راہول کھنہ پہلی مرتبہ  روڈیوسر و ہدایت کارہ  دیپا مہتا' کی فلم 1947 ارتھ،   میں عامر خان کے ساتھ کام کیا۔۔ ان کی کارکردگی نے انھوں نے فلم فیئر ایوارڈ بہترین ڈیبیو ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈحاصل کیے، اس کے بعد سے مہتا کی فلم بالی وڈ / ہالی وڈ (2003) میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 

اس کے بعد راہول کھنہ مرکزی کرداروں میں بالی وڈ فلم اعلان اور رقیب میں نظر آئے۔ 

راہول کھنہ نے بین الاقوامی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کا بھی رخ کیا اور وہ فلم دی امپیریرز

کلب میں کیون کلاین کے ساتھ فلم کام کیا۔ 

تھیٹر

1999ء کا ایسٹ اِز ایسٹ تھیٹر پلے، جو نیویارک میں ایوب خان الدین نے پروڈیوس کیا اور اسکاٹ ایلیٹ (ا میپ آف دی ورلڈ(فلم) فیم) نے ہدایت دی۔ اس فلم میں راہول کھنہ نے طارق نامی ایک باغی پلے بوائے کا کردار نبھایا جس کا باپ پاکستانی اور ماں برطانوی تھی۔ شائقین اور ناقدین نے اس میں راول کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیلی ویژن

ایم ٹی وی ایشیا، بطور وی جے، 1994-1998

شمالی امریکا کے اے وی ایس ٹی وی نیٹورک پر مختلف ایشیائی قسم کے شو کی میزبانی، 1999-2001

 ڈسکوری چینل، کے پروگرام ڈسکوری ویک کی میزبانی، 2006

راہول کھنہ نے آئیفا ایوارڈز، مس انڈیا پیگنٹ، اسکرین ایوارڈز، اسٹارڈسٹ (میگزین) ایوارڈ، عالمی مس مقابلہ حسن، ممبئی فیشن ویک میں ریلیف شو کے لیے ناومی کیمبل کی فیشن کی طرح متعدد تقریبات کی میزبانی کی ہے، انھوں نے GQ (بھارت) مین آف سی ائیر ایوارڈ 2009 اور 2010، ٹیچر اچیومنٹ ایوارڈز 2008 اور 2010، 2011 ء کے  بین الاقوامی فلم فیسٹیولانڈیا، ہیلو (میگزین) ہال آف فیم ایوارڈ 2011 اور ارنسٹ اینڈینگ انٹرپرینر آف ائیر ایوارڈ 2012 کے لیے بھی میزبانی کی۔ 

اشتہارات اور تائیدات

راہول کھنہ کو ٹویوٹا، لے چپس، پیپسی، ڈیٹیسی (ڈائمنڈ ٹریڈنگ کمپنی / ڈی بیر گروپ)، ٹرینٹ (ویسٹ سائیڈ)، ٹومی ہل فیگر، جیپی گروپ کی جیپی گرین، جانی واکر بلیو لیبل، کیہل کی، میگی اور آڈی سمیت کئی برانڈز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ 

راہول کھنہ ہاتھیوں اور پرندوں کی حفاظت کے لیے ایک بھارتی تنظیم  پیٹا کی مہم میں بھی شامل رہے۔

تحریر و صحافت

راہول کھنہ اپنے  بلاگ میں مختلف موضوعات پر پرمزاح مضامین لکھنے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں، ان کی کئی تحریریں اور مضامین کئی اہم اخبارات، رسائل مثلاً ہارپر بازار انڈیا، ووگ انڈیا، میٹرو ( میگزین) انڈیا، Elle (انڈیا)، GQ انڈیا، میری کلیئر انڈیا، بشمول مشہور ویب سائٹس مثلاً ٹائمز آف انڈیا، ہیرالڈ دکن اور ہفنگٹن پوسٹ انڈیا شامل ہیں۔ 

فلموں کی فہرست

سالفلم کا نامکردارڈائریکٹرنوٹ /حوالہ
1999 ارتھحسندیپا مہتافاتح، فلم فئیر ایوارڈز بہترین نیا اداکار
20013 اے ایممورسلی ڈیوساسپائیک لی (پروڈیوسر)
2002بالی وڈ/ہالی وڈراہول سیٹھدیپا مہتا
ایمپیریرز کلبدیپک مہتامائیکل ہافمین
2005اعلانکرن شاہوکرم بھٹ
2007رقیب ریمو میتھیوزانوراگ سنگھراج کنور  (پروڈیوسر)
2008تہانکوکا صاحبسنتوش سیونخصوصی ظہور
دل کبڈیویرانیل سینئر
2009محبت آج کلوکرم جوشیامتیاز علی (ہدایتکار)خصوصی ظہور
ویک اپ سڈکبیر چوہدریآیان مکھرجی'ممبئی بیٹس' میگزین کے چیف ایڈیٹر 
2013فائر فلائز (فلم)شیوسبل سنگھ شیکھاوت

ٹیلی ویژن

سالعنوانکردارڈائریکٹردیگر نوٹوں
201324 ترون کھوسلہابھینے دیو سیزن 01 قسط 10
201324 ترون کھوسلہابھینے دیوسیزن 01 قسط 11
2014امریکیوںرانا یوسفاسٹیفن شوارٹزقسط: "یوسف"
2015دی امریکنز رانا یوسفڈینیل ساکھیم Episode: "EST مردوں"
2015دی امریکنزرانا یوسفڈینیل ساکھیمEpisode: "سامان (امریکیوں)"
2015دی امریکنز رانا یوسفکیون ڈورلنگلنگEpisode: "Salang پاس"
2015دی امریکنز رانا یوسفاینڈریو برنسٹین (ڈائریکٹر)Episode: "ایک دن کی زندگی میں انتون Baklanov"
2015دی امریکنز رانا یوسفڈینیل SackheimEpisode: "مارچ 8, 1983"

حوالہ جات

بیرونی روابط