راحت فتح علی خان

پاکستانی گلوکار اور قوال

راحت نصرت فتح علی خان یا صرف راحت فتح علی خان (فیصل آباد، پنجاب[3]، پاکستان میں 1974ء کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک پاکستانی موسیقار اور گلوکار ہیں۔ وہ بنیادی طور پر پنجابی قوالی کے ایک گلوکار ہیں۔ وہ فرخ فتح علی خان کے صاحبزادے اور استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں[3] قوالی کے علاوہ بھی وہ غزل اور ہلکی پھلکی موسیقی گاتے ہیں۔ وہ بڑے پیمانے پر پاکستان، بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کا دورہ کر کے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔آپ کی دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رھنے والے پٹھان کے شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں بھارت مشترکه ھندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب کی شہر جلندھر میں آبسے.[4]

راحت فتح علی خان
(انگریزی میں: Rahat Fateh Ali Khan)،(اردو میں: راحت فتح علی خان‎‎ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش9 دسمبر 1974ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد ،  پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدفرخ فتح علی خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوعقوالی ،  فلمی ،  غزل   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقیہارمونیم ،  صوت ،  ہارمونیم,   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہموسیقار [1]،  پس پردہ گلوکار ،  قوال ،  ریکارڈنگ آرٹسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011)
اپسرا اعزاز برائے بہترین پس پردہ مرد گلوکار (2011)
ایفا اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011)
لکس اسٹائل اعزاز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تربیت

راحت فیصل آباد میں 1974ء میں روایتی موسیقاروں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام فرخ فتح علی خان تھا۔ انھوں کلاسیکی موسیقی اور قوالی کے فن میں اپنے چچا نصرت فتح علی خان سے تربیت حاصل کی تھی۔[5]

پیشہ ورانہ زندگی

راحت کا پہلا عوامی فنی مظاہرہ دس یا گیارہ برس کی عمر میں ہوا جب انھوں نے اپنے چچا کے ساتھ 1985 میں برطانیہ کا دورہ کیا اور قوالی پارٹی کے ساتھ گانے کے علاوہ سولو گانے بھی گائے۔[6] 27 جولائی، 1985ء کو برمنگہم میں ایک کنسرٹ میں انھوں نے سولو غزل مکھ تیرا سوہنیا شراب نالوں چنگا اے گائی۔ 1985 میں ہائرو تفریحی مرکز کے ایک کنسرٹ میں انھوں نے ایک سولو گانا گن گن تارے لنگھ گئیاں راتاں گایا۔

پاپ (2004) کے ہٹ گانے من کی لگن سے انھوں نے بالی وڈ میں پس پردہ گلوکار کے طور پر اپنا نام درج کروایا۔ بالی وڈ فلموں کے گانوں کی وجہ سے وہ ہندوستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔ ۔[7]

2010ء میں انھوں نے برطانیہ کے ایشیائی موسیقی اعزازات میں "بہترین بین الاقوامی ایکٹ" کا اعزاز جیتا (AMAs برطانیہ)۔[8]

آج کل ان کے پاکستانی قومی گیت دھرتی دھرتی اور ہم پاکستان زبان زد عام ہیں؛ اس کے علاوہ ہندوستانی فلموں میں ان کے گیت بھی بہت مقبول ہیں۔

ٹیلی ویژن

راحت فتح علی خان بھارتی گلوکار سونو نگم کے ساتھ مل کر 24 جولائی 2010 سے شروع ہونے والے بچوں کے گانے کے پروگرام چھوٹے استاد کے منصف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

گرفتاری

13 فروری 2011 کو راحت فتح علی خان کو 124000 ڈالر برآمد ہونے پر نئی دہلی ہوائی اڈے پرگرفتار کر لیا گیا، راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انھیں دہلی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی نجی کمپنی کے عہدے دار کی جانب سے رقم فراہم کی گئی لیکن انھیں قانون کا علم نہیں تھا کہ رقم کے بارے میں پہلے سے کسٹمز حکام کو بتانا ضروری ہوتا ہے۔ ان کے طائفے میں شامل دیگر 16ا فراد کو بھی ان کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا تھا تا ہم ان کو بھارتی حکام نے 25 گھنٹے تک اپنی تحویل میں رکھنے کے 14 فروری 2011ء کو ساتھیوں سمیت رہا کر دیا گیا۔

راحت فتح علی خان کے خلاف جولائی 2010ء میں بھی بھارتی شہر گڑ گاؤں میں ایک تھانے میں ایک مقدمہ درج کروایا گیا تھا جو ایک پروگرام کے منتظمین نے درج کرایا تھا۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ایک شو میں پرفارم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ شو میں نہیں آئے جبکہ انھیں معاوضہ پیشگی ادا کیا گیا تھا۔ نئی دہلی کے ایک صحافی کے مطابق عین ممکن ہے کہ راحت فتح علی خان کو مذکورہ کیس کے حوالے سے بھی گرفتار کر لیا جائے۔

اعزازی ڈگری

آکسفورڈ یونیورسٹی نے 2019 میں راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا۔

ریکارڈ نامہ

ﺍﻧﻔﺮﺍﺩﯼ ﮔﺎﻧﮯ

No.ﮔﺎﻧﺎ
1ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ
2ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﻤﺠﮭﺎﻭﺍﮞ ﮐﯽ
3ﮨﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ
4ﺍﻣﻦ ﮐﯽ ﺁﺷﺎ

البم

سالالبم
-تصویر - والیم11
-بلبل کو پھول
-جنہاں دے ماہی دور وسدے
-ماں اور دھی - والیم 13
-تار میری ب رہی - والیم 5
-آنکھ سے آنکھ ملاؤ - والیم 9
-کھمبے والی گلی وچہ یار دا مکان - والیم 7
-پلا دے ساقیا - والیم 2
-علی مولا علی - والیم 3
-صوفیانہ کلام - والیم 14
-ربا میرا یار موڑ دے - والیم 10
-میری توبہ کرو قبول - والیم 15
-سحر قریب ہے - والیم 17
-شیرِ خدا - والیم 22
-جشن عید میلاد النبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - والیم 21
-بیسٹ آف خان - والیم 12
-بیسٹ آف خان (حصہ دوم) - والیم 6
-پردیسیا 2 - والیم 20
-مائٹی کنگ - والیم 23
-کرائی فار یو (Cry For You) - والیم 1
-وائسز فرام ابو (Voices From Above)- حصہ 4
-میں نے بوتل سے کرنی ہے شادی - Vol.8
-ماہ جاندا ہویا - والیم 4
-اکہاں ہجر تیرے نے لا لئیاں - والیم 5
-عشق اکھیاں چوں نیندراں - والیم 9
-شاہسوارِ کربلا - والیم 6
-بیسٹ ہٹس راحت فتح علی خان
-جانشین - حصہ اول
-جانشین - حصہ دوم
-جانشین - حصہ سوم
-جانشین - حصہ چہارم
-جانشین - حصہ پنجم
-رت ساون کی
-سانوں روگ لاؤن والیا
-راحت
-آنکھ سے آنکھ ملاؤ
-پردیسیا
2007چرخہ
2009نصرت فتح علی خان کی یاد میں: استاد نصرت فتح علی خاں میموریل کنسرٹ
2009نذرانۂ عقیدت
2009کوئی امید
2010علامہ اقبال کی یاد میں
2010مرزا غالب کی یاد میں

پاکستان ڈراموں کے گیت

ڈراما سیریلگانا
تھوڑی سی وفا چاہیےتھوڑی سی وفا چاہیے
خدا زمیں سے گیا نہیںخدا زمیں سے گیا نہیں
میری ذات ذرۂ بے نشاںمیری ذات
بھردے جھولیبھردے جھولی
انوکھا بندھنبے وفا
کیسا یہ جنوںکیسا یہ جنوں
جھمکا جانزندگی عشق ہے
چبھنعشق بھی ہے چبھن
نور بانوبات کر لے
تعلقتم سے ہے تعلق
چین آئے نہچین آئے نہ
عشق جنوں دیوانگیعشق جنوں دیوانگی
اجازتاجازت
صد قے تمھارےصدقے تمھارے

بالی وڈ فلمی گانے

سالفلمگاناتفصیل
2004عشق قیامتمیں نے اسے دیکھا ہے
کسی روز ملو
2004پاپلال (الاپ)
من کی لگن
2005کلیگجیا دھڑک دھڑک
2006اومکارانینا
2007جھوم برابر جھومبول نا ہلکے ہلکے
2007اوم شانتی اومجگ سونا سونا لاگے
2007نمستے لندنمیں جہاں رہوں
2007آجا نچ لےاو رے پیایہ گانا ملیالم فلم ٹیلنٹائم میں بھی شامل کیا گیا۔
2008سنگھ از کنگتیری اور
2008حال دلحال دل
2008وڈ سٹاک ولاکوئی چلا جا رہا ہے
2008دل کبڈیزندگی یہ (فلم میں خصوصی آمد)اس فلم میں ان کی خصوصی آمد بھی ہوئی
2009آسماں - دی سکائی از دی لمٹمن بانورا
2009میں اور مسز کھنہربا
2009بلو باربرجاؤ کہاں
2009لو آج کلاک دن چڑھیاسٹار سکرین اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2010ء) - فاتح
2009دیکھ بھئی دیکھآنکھوں میں کیوں
سپنے بھائے ہیں
2009جگ جیوندیاں دے میلےجگ جیوندیاں دے میلے
2009لندن ڈریمزخواب جو
2009دے دنا دنرشتے ناطے
2009ویرسریلی اکھیوں والے اور سریلی اکھیوں والے (دوگانا)
2010مائی نیم از خانسجدہ
2010عشقیادل تو بچہ ہے جیسٹار سکرین اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) - فاتح

فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) - فاتح

2010تو بات پکیپھر سے
2010اٹز ونڈرفل آفٹر لائفگم سم
2010لاہوراو رے بندے
2010بدمعاش کمپنیفقیرا
2010ورثہمیں تینوں سمجھاواں کی
2010آئی ہیٹ لو سٹوریزبہاراں
2010ملیں گے ملیں گےعشق کی گلی
2010ونس اپان آ ٹائم ان ممبئیتم جو آئے
2010وئی آر فیملیآنکھوں میں نیندیں
2010دبنگتیرے مست مست دو نینبگ سٹار انٹرٹینمنٹ اعزاز برائے بہترین گلوکار (2010ء) - فاتح

مرچی اعزاز موسیقی برائے بہترین گلوکار (2011ء) - فاتح

آپسارا اعزاز برائے بہترین گلوکار (2011ء) - فاتح

2010انجانا انجانیآس پاس ہے خدا اور آس پاس ہے خدا - (دوگانا)
2010آکروشمن کی مت
2010ناک آؤٹخوشنما سا یہ روشن ہو
2010یملا پگلا دیوانہچڑھا دے رنگ
2010ست رنگی پیراشوٹللابی
2010گڈ بائے چمپینزیساری دنیا ربا نوں

ہالی وڈ فلمی گانے

سالفلم
2002فور فیدرز (Four Feathers)
2006ایپوکلپٹو (Apocalypto)

بین الاقوامی کام

سالگلوکارگاناالبم
2002دی ڈیرک ٹرکس بینڈمکی مدنیجوائے فل نائس
2008علی عظمتگرج برسآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cokestudio.com.pk (Error: unknown archive URL)کوک سٹوڈیو حصہ اول
2009سکھشندر شنداگم سم گم سمCollaborations 2
2010شفقت امانت علی خانامتحان ہے امتحان----
2011ڈی جے وکسگدا بولیے (روشن پرنس کے ساتھ)Ultimate

حوالہ جات

بیرونی روابط