خواتین کے لیے مختص مسافر کار

یہ مسافر کاریں، ریلوے یا سب وے صرف خواتین کے لیے بنائی گئی ہیں ۔ دراصل یہ جنسی ہراسگی کو کم کرنے کی کوششوں میں سے ایک ہے۔

جاپان

جاپان میں صرف خواتین کے لیے کاریں متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ وہ ہراسگی سے بچ سکیں۔

متحدہ عرب امارات

دبئی کے میٹرو سسٹم کی ہر ٹرین میں ایک نامزد حصہ ہے جو صرف خواتین اور بچوں کے لیے ہفتے کے دن 7 بجے سے 9 بجے اور پانچ سے آٹھ کے درمیانی وقت کو مختص کیا گیا ہے۔ ان اوقات میں گاڑی میں داخل ہونے والے مردوں کو 100 متحدہ عرب امارات درہم (27.23 امریکی ڈالر) جرمانہ کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں یومیہ سو کے قریب جرمانے کیے جاتے ہیں۔[1]

بھارت

پورے ہندوستان میں بھی ، ٹرینوں میں خصوصی کمپارٹمنٹس خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

ایران

اس وقت صرف تہران اور مشہد میں خواتین کے لیے مسافر کاریں بنائی گئیں ہیں [2] [3] [4]۔

ملائیشیا

2010 کے بعد سے ملائیشین ریلوے کی ٹرینوں میں گلابی رنگ کی خواتین کے لیے کاریں شامل کی گئی ہیں۔

تائیوان

جاپان کی طرح تائیوان میں بھی خواتین کے لیے کاریں مختص کرائی گئی ہیں۔

حوالہ جات