حنا جاف

ہانا، گاڈیارو کی مارچیونس؛ (انگریزی: Hanna Jazmin Jaff Bosdet؛ پیدائش: 4 نومبر 1986ء) ایک ٹیلی ویژن شخصیت، سیاست دان، انسان دوست، مقرر، مصنف، پروڈیوسر اور کارکن ہیں۔[1][2] وہ برطانوی اشرافیہ میں شامل ہونے والی پہلی میکسیکن ہونے کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔[3][4][5][6] اس کی شادی لارڈ فرانسسکو ڈی بورجا کوئپو سے ہوئی ہے، جو گاڈیارو کے 6ویں مارکیس اور ٹورینو کے 12ویں کاؤنٹ کے بڑے بیٹے ہیں۔[7]

حنا جاف
(انگریزی میں: Hanna Jaff ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش4 نومبر 1986ء (38 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سان ڈیگو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشمیکسیکو شہر   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت میکسیکو   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیکنگز کالج لندن
ہارورڈ یونیورسٹی
نیشنل یونیورسٹی
جامعہ کولمبیا
سوربون   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہکارکن انسانی حقوق ،  اشرافیہ ،  ٹی وی شخصیت   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

حنا کا تعلق تیخوانا سے ہے، لیکن وہ سان ڈیاگو میں پیدا ہوئی تھی۔[8] ان کے والد کا خاندانی نام جاف ہے۔ جو کردی ہے اور قبیلہ جاف سے تعلق رکھتا ہے اور سنہ 1114ء سے کردستانی حکومت میں اپنی سیاسی شمولیت کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان کے پردادا محمد پاشا جاف شرفاء کے لقب، پاشا، سے نوازے گئے تھے، جنہیں سنہ 1700ء میں عثمانی سلطنت نے مامور کیا تھا۔ وہ محترمہ اڈیلا، عثمان پاشا جاف اور محمود پاشا جاف کی بلاواسطہ خلف ہیں۔ جاف کے والد ریل اسٹیٹ ڈویلپر، عراقی شمالی بینک کے بورڈ ممبر، داؤد فتاح جاف کے صاحبزادے )جنہیں داؤد بیگ جاف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے(، کردستان میں سب سے بڑي املاک کے مالک اور قبیلہ جاف کے رہنما ہیں۔[9][10][11]

ان کی ماں کا خاندانی نام بوسڈیت ہے، جنھوں نے انگلستان چھوڑ کے مکسیکو میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ وہ کارلوس ہنری بوسڈیت کی پڑ پوتی ہیں۔[8] اس کی والدہ میکسیکو میں پیدا ہوئیں۔[12]

جاف ہارورڈ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری اور نیشنل یونیورسٹی (کیلیفورنیا))کیلی فورنیا( سے نفسیات میں بیچلر کی ڈگری کی حامل ہیں۔ انھوں نے نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی میں اور پیرسمیں ، مونٹیری کیمپس اور لا سوربون یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ مارچ 2014ء میں میکسیکو کے کلاسٹرو ڈاکٹورل کی جانب سے ان کے فلاح انسانیت کے کاموں کے لیے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی۔[13][14][15][16][17][18][19]

انسان دوستی اور سرگرمی

جاف عالمی کانفرنسوں میں انسانی حقوق، مہاجرین، پناہ گزیں، امن اور تعلیم کی اہمیت کے موضوعات پر خطاب کرتی ہیں، جن کا اصل مقصد شعور کو بیدار کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے۔ جاف دنیا بھر میں 80 سے زاید یونیورسٹیوں، اسکولوں اور اداروں میں خطاب کر چکی ہیں۔ 2017 میں وہ عراق اربل میں TEDx نشتیمان TEDx Nishtiman اور میکسیکو کے سان انڈرس چولولا میں TEDx Ciudad de Puebla میں دوبار ٹیڈ کی خطیب رہ چکی ہیں۔[20][21][22]

4 جون 2013ء میں وجود میں آئی غیر منفعتی تنظیم جاف ف اؤنڈیشن برائے تعلیم کی جاف بانی ہیں۔ اسادارے نے ساری دنیا میں 180 سے زائد خیراتی کام انجام دئے ہیں جس سے 120000 لوگوں کو فائدہ ہوا۔ ان کا مشن مہاجروں، پناہ گزینوں اور کمخوش نصیبوں کو انگلش سکھانا، غیر امتیازی سلوک کے لیے مہم چلانا اور ان کی توجہات کو عالمی امن اور تعلیم کی جانب رکوز کرنا ہے۔ آج یہادارہ مکسیکو کی اٹھارہ ریاستوں میں موجود ہے اور اس کے 7000 سے زیادہ فعال رضاکار ہیں۔[23][24]

جاف نے ہسپانوی، پیراپچا )مکسیکو کی مقامی زبان( اور کردی زبان بولنے والوں کے لیے تین انگریزی سکھانے والی کتابیں تصنیف کی ہیں۔انھوں نے مہاجروں، پناہ گزینوں اور کم خوش نصیبوں کے لیے 22000 انگریزی کتابیں عطیہ کی ہیں۔ جاف نے علی الاعلان بتایا کہ وہ 14سال کی عمر سے بکٹ لسٹ اور ڈائری پابندی سے استعمال کرتی آرہی ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں افراد اور واقعات سے متاثر ہوکر مقولے اور شاعری لکھتی ہیں۔

2017ء میں ، جعف نے مشرق وسطی میں جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے ، "ہم ہیں ایک مہم" نامی برانڈ نام سے لباس کی لائن لانچ کی۔[25]

جاف مہاجروں اور پناہ گزینوں کے لیے سرگرم عمل ہیں اور وہ اکثروبیشتر عراقی پناہ گزیں کیمپوں میں رضاکارانہ طور پر تشریف لے جاتی ہیں، جہاں وہ انگریزی سکھاتی ہیں۔ انھوں نے اپنی ہزاروں کی تعداد میں انگریزی سیکھنے والی کتابیں عطیہ کردی ہیں۔ 2013ء میں انھوں نے پہلے کردی میلے کا انعقاد کیا، جو کردستان سے باہر منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا میلہ تھا، جس میں چار دنوں تک 80000 لوگوں نے شرکت کی۔[26][27][28][29][30][31]جاف مہاجروں اور پناہ گزینوں کے لیے سرگرم عمل ہیں اور وہ اکثروبیشتر عراقی پناہ گزیں کیمپوں میں رضاکارانہ طور پر تشریف لے جاتی ہیں، جہاں وہ انگریزی سکھاتی ہیں۔ انھوں نے اپنی ہزاروں کی تعداد میں انگریزی سیکھنے والی کتابیں عطیہ کردی ہیں۔ 2013ء میں انھوں نے پہلے کردی میلے کا انعقاد کیا، جو کردستان سے باہر منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا میلہ تھا، جس میں چار دنوں تک 80000 لوگوں نے شرکت کی۔[32][33][34][35][36][37]

سیاسی تاریخ

جعف نے متعدد سیاسی کردار ادا کیے ہیں ، ان کے کچھ کردار ذیل میں ہیں:

  • ادارہ انقلابی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی میں تارکین وطن کے سکریٹری۔[38]
  • ادارہ انقلابی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی میں سول سوسائٹی کے ساتھ سیکرٹری تعلقات۔[39]
  • ادارہ انقلابی پارٹی میں قومی سکریٹری جنرل انقلابی یوتھ اظہار۔[40][41]
  • وفاقی کانگریس کی امیدوار ، میکسیکو کی ایکولوجسٹ گرین پارٹی۔[42]
  • ریاست موریس ، میکسیکو کے سیاحت سفیر۔[43]
  • میکسیکو کے لیے یوتھ نیٹ ورک کے سوشل مینجمنٹ کے جنرل سکریٹری۔[42]

اعزازات

جف کو ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں "گرمیان کردستان کا لاطینی امریکا کے اعزازی نمائندے" شامل ہیں۔ دوسرے ایوارڈز میں شامل ہیں:[23][44][45][46][47][48][49][50][51][52]

  • "میکسیکو میں 100 طاقتور ترین خواتین" فوربس (جریدہ) Forbes کے ذریعہ۔
  • کاسموپولیٹن کے ذریعہ "میکسیکو میں 10 خواتین کی سب سے زیادہ تعریف"
  • اقوام متحدہ کے ذریعہ تجوانا کی نمائندگی کرنے والا "امن کا سفیر"۔
  • میکسیکو میں نیشنل چیمبر آف ویمن کے ذریعہ "وومین آف دی ایئر"۔
  • "باخا کیلیفورنیا میں 10 سب سے طاقتور خواتین" انفوباجا اخبار کے ذریعہ۔
  • کارس میگزین کے ذریعہ "میکسیکو میں 50 سب سے زیادہ قابل تعریف خواتین"۔
  • کاروباری میگزین کے ذریعہ سب سے کامیاب میکسیکنز "30 سے کم 30"۔
  • سویٹذرلینڈ میں سینٹ گیلن سمپوزیم کے زیر اہتمام "کل کے 30 سال سے کم عمر کے 30 رہنما"۔
  • ایل سال ڈی میکسیکو اخبار کے ذریعہ "پرسن آف دی ایئر"۔
  • گروپو سیکینیانو (چھ سال کی مدت کے گروپ) کے ذریعہ "سالوں کا داغدار"۔
  • بینیٹو جوریز میڈل از کانگریسو منڈیال پور لا پاز (عالمی کانگریس برائے امن)
  • میکسیکو میں کلاسٹرو منڈیال یونیورسٹریو (ورلڈ یونیورسٹی کمیٹی) کے ذریعہ "اکیڈمک ایکسی لینس" کے لیے تمغا۔

ٹیلی ویژن

اگست 2018ء میں، نیٹ فلکس نے اعلان کیا کہ جاف 28 میکس میکسیکو سے نشر ہونے والے ٹیلی ویژن شو میڈ میڈ میکسیکو کے کاسٹ ممبروں میں شامل ہوگا۔[53][54][55][56]

ذاتی زندگی

جاف کو چھ بار تجویز کیا گیا، تین بار منگنی کی، دو بار شادی کی اور ایک بار طلاق۔

2019 میں، جاف نے ہیری روپر-کرزن سے ڈیٹنگ شروع کی، جو برطانیہ میں بیرن ٹینہم کے لقب کے وارث ہیں اور فروری 2020 میں اس سے شادی کی۔ طلاق کے نتیجے میں ایک عوامی اسکینڈل سامنے آیا جس میں اسے جاف کے ساتھ بدسلوکی اور نسل پرستانہ دکھایا گیا، جس میں دھمکیوں کی ریکارڈنگ بھی شامل تھی۔ اس کو بدنام کرنے اور اس کو لوٹنے کے لیے۔ فروری 2022 میں ان کی طلاق ہو گئی۔ [57][58][59]

ستمبر 2022 میں، اس نے ہسپانوی اشرافیہ دی موسٹ ایکسیلنٹ لارڈ فرانسسکو ڈی بورجا کوئپو ڈی لانو، اسپین کے گرانڈی، گوڈیارو کے مارکویس، گریناڈا کے کیولری کے رائل ماسٹرانزا کی نائٹ اور کاؤنٹ آف ٹورینو اور دیگر معمولی القابات کی وارث سے شادی کی۔ [60]

حوالہ جات

حوالہ جات

بیرونی روابط