جیک ما

جیک ما ین (چینی: 马云; پینین: Ma Yun، [mɑ̀ y̌n]؛[5] پیدائش 10 ستمبر، 1964ء)[6] ایک چینی کاروباری میگریٹ، سرمایہ کار اور فلاسفی ہیں۔ آپ علی بابا گروپ، کثیر الملکی ٹیکنالوجی کمپنی، کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔ اگست 2018ء کے مطابق، آپ $38.6 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے چین کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک تھے اور ساتھ ہی ساتھ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے بھی ایک تھے۔[4] جیک ما کا بنیادی نظریہ ایک کھلی مارکیٹ پر مبنی معیشت کے لیے تھا۔[7]

جیک ما
(آسان چینی میں: 马云 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش (1964-09-10) 10 ستمبر 1964 (عمر 59 برس)
ہانگژو، چین
شہریت عوامی جمہوریہ چین [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتکیمونسٹ پارٹی چین [2]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہمیلسا
تعداد اولاد
مناصب
معلم   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1988  – 1999 
صدر اور سی ای او [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1999  – 10 ستمبر 2019 
درعلی بابا گروپ  
عملی زندگی
تعليمہانگژو نارمل جامعہ (بی اے)
چینگ کانگ گریجوئیٹ اسکول آف بزنس (ایم بی اے)
پیشہعلی بابا گروپ کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین
شعبۂ عملکارجو   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل دولت
اعزازات
 لیجن آف آنر (2016)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایک اہم کاروباری شخصیت، جیک ما کو چین کے عالمی کاروباری سفیر کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس طرح فوربس کی طرف سے اکثر دنیا کے سب سے طاقتور افراد میں سے ایک کے طور پر درج کیا جاتا ہے.[8][9] اس کے علاوہ، وہ نیا کاروبار شروع کرنے والے اداروں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھے جاتے ہے۔[10] 2017 میں، وہ فارچون کی طرف سے شائع کردہ سالانہ "دنیا کے 50 عظیم ترین لیڈر" کی فہرست میں دوسرے درجہ پر تھے۔[11] 10 ستمبر، 2018ء کو انھوں نے علی بابا گروپ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور تعلیمی سرگرمیوں کی طرف دھیان دینا شروع کر دیا۔[12][13][14] ڈینیل زینگ کو ان کی جگہ ایگزیکٹو چیئرمین بنایا گیا۔[15]

جیک ما نے علی بابا گروپ کے سی ای او کی حیثیت سے استعفی دے دیا اور مبینہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ فلسفہ پر توجہ دینے کے لیے چیئرمین کے طور پر استعفی لیا۔[16]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

جیک ما 15 اکتوبر، 1964ء کو ہانگژو، ژجیانگ، چین میں پیدا ہوئے۔ ہانگژو بین الاقوامی ہوٹل میں انگریزی بولنے والے غیر ملکی لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے کرتے، انھوں نے چھوٹی عمر میں انگلش کا مطالعہ شروع کیا۔ آپ نو سالوں تک اپنی سائیکل پر 70 میل دور جا کر غیر ملکی سیاحوں کو اپنے علاقے کی سیر کرواتے تھے تا کہ ان سے انگریزی زبان سیکھ جائیں۔ وہ ان غیر ملکیوں کے قلمی دوست بن گئے، انھوں نے ان کو "جیک" کا نام دیا کیونکہ ان کے چینی نام کا تلفظ بہت مشکل تھا اور وہ اس کو ادا نہیں کر پاتے تھے۔[17]

بعد میں اپنی جوانی میں جیک کو کالج میں پڑھنے میں کافی دشواری ہوئی۔ چینی داخلہ امتحانات سال میں صرف 1 بار منعقد ہوتے تھے اور جیک نے اس کو پاس کرنے میں 4 سال لگادیے۔ جیک نے ہانگژو ٹیچرز انسٹی ٹیوٹ (ابھی ہانگژو نارمل جامعہ کے نام سے جانی جاتی ہے۔) میں داخلہ لیا اور گریجوئیشن 1988ء میں بی اے، انگریزی میں کیا۔[18][19] اسکول کے دوران، جیک اسکول کی طالب علم کونسل کے صدر تھے۔[20] گریجوئیشن کے بعد، آپ ہانگژو ڈیازی جامعہ میں انگریزی اور بین الاقوامی سرمایہ کے لیکچرار لگ گئے۔ بعد میں چینگ کانگ گراجیوٹ اسکول آف بزنس میں داخلہ لیا اور 2006ء میں وہاں سے گریجوئیٹ کیا۔[21]

فلمی سفر

2017ء میں جیک نے اداکاری کے سفر کا آغاز کنگ فو مختصر فلم گونگ شو ڈاؤ میں اداکاری کرتے ہوئے کیا۔ اسی سال آپ نے ایک گانے کے فیسٹیول میں لیا اور علی بابا گروپ کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر رقص کیا۔[22][23][24]

حوالہ جات

بیرونی روابط