جانہوی کپور | |
---|---|
2018ء میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Janhvi Boney Kapoor) ![]() |
پیدائش | (1997-03-07) 7 مارچ 1997 (عمر 27 برس) ممبئی, مہاراشٹر, India |
شہریت | ![]() ![]() |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا ![]() |
بالوں کا رنگ | سیاہ ![]() |
قد | |
والدین | سری دیوی بونی کپور |
والد | بونی کپور ![]() |
والدہ | سری دیوی ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ ![]() |
پیشہ | اداکارہ |
دور فعالیت | 2018–موجود |
![]() | IMDB پر صفحہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
جانہوی کپور (انگریزی: Janhvi Kapoor ، ہندی: जाह्नवी कपूर - پیدائش: 7 مارچ 1997ء) ایک بھارتی اداکارہ ہے جو ہندی فلموں میں اداکاری کرتی ہے۔ ماضی کی سپر اسٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جانہوی کپور نے اپنی فنی زندگی کا آغاز رومانی ڈراما فلم “دھڑک” سے سال 2018 میں کیا۔ اس فلم نے بہت بڑی تجارتی کامیابی حاصل کی اور جانہوی کو اس فلم کے لیے زی سینے ایوارڈ (Zee Cine Award )میں بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا۔
جانہوی کپور 7 مارچ 1997 کو اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کے ہاں پیدا ہوئی۔[1][2]اس کی ایک چھوٹی بہن خوشی ہے اور دو سوتیلے بہن بھائی اداکار ارجن کپور اور انشولا کپور ہیں۔ [3]جانہوی کپور اداکار انیل کپور اور سنجے کپور کی بھتیجی ہے۔ جانہوی نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے جانہوی نے امریکا کے شہر کیلیفورنیا کے لی سٹراسبرگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ سے اداکاری کی تربیت حاصل کی۔[4]
جانہوی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 2018 میں ہدایتکار ششنک کھیتن کی زیر ہدایت بننے والی ہندی رومانی فلم دھڑک میں ایشان کھٹر کے مقابل اداکاری سے کیا۔ دھڑک 2016 میں بننے والی مراٹھی فلم سائرت کی ہندی زبان میں تخلیق ثانی تھی۔دحڑک میں جانہوی کا کردار اعلیٰ طبقے کی ایک ایسی لڑکی کا تھا جو پست طبقے کے ایک لڑکے (یہ کردار کھٹر نے ادا کیا تھا) کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ اس فلم پر اچھی خاصی تنقید ہوئی اور اس پر منفی تبصرے آئے۔[5] لیکن دنیا بھر سے 1.1 بلین روپے کما کر اس فلم نے یہ ضرور ثابت کر دیا کہ وہ ایک کامیاب تجارتی فلم تھی۔[6][7]
جانہوی مستقبل میں پانچ فلمی منصوبوں میں کام کریگی۔ وہ ایک مزاحیہ خوفناک فلم روحی افزا میں راجکمار رات کے مقابل دہرا کردار ادا کریگی۔ اور فلم دی کارگل گرل میں گنجنا سکسینا کا کردار کرے گی۔ وہ زویا اختر کی گھوسٹ سٹوریز میں بھی کام کرے گی۔اس کے علاوہ جانہوی کپور کرن جوہر کہ فلم تخت میں ایک باندی یا لونڈی کا کردار بھی نبھائے گی۔ مزید یہ کہ 2008 میں بننے والی مزاحیہ رومانی فلم کے تسلسل کے طور پرلکش للوانی میں اور کارتک آریان میں بھی جلوہ گر ہوگی۔
† | وہ فلمیں اور شو جو ابھی نمائش کے لیے پیش نہیں کیے گئے |
Year | فلم | کردار | کیفیت |
---|---|---|---|
2018 | دھڑک | پرتھوی سنگھ راٹھور | زی سینے ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ |
2020 | گنجن سکسینا † | گنجن سکسینا | زیر تکمیل[8] |
2020 | روہی افزا † | روہی ارورا/ افسانہ بیدی | زیر تکمیل[9] |
2020 | گھوسٹ سٹوریز † | TBA | نیٹ فلیکش's[10] |