جام جمشید، بمبئی

بمبئی سے شائع ہونے والا گجراتی اخبار

جام جمشید (انگریزی: Jam-e-Jamshed، گجراتی= જામે જમશેદ)، بمبئی سے گجراتی زبان میں جاری ہونے والا ہفت روزہ اخبار ہے۔ یہ بمبئی سماچار کے بعد ہندوستان کادوسرا بڑا اور قدیم گجراتی اخبار ہے۔ یہ اخبار پستون جی مانک جی موتی والا نے 1831ء میں جاری کیا۔ کچھ عرصے کے بعد مرزبان کے خاندان نے اسے خرید لیا۔[1][2] یہ اخبار 1853ء میں روزنامہ بنا لیکن بعد میں مالیاتی مسائل کی وجہ سے دوبارہ ہفت روزہ ہو گیا۔ یہ اخبار آج تک جاری ہے اور خاصا ہر دل عزیز اخبار ہے۔[3]

جام جمشید
જામે જમશેદ
قسمہفت روزہ
بانیپستون جی مانک جی موتی والا
مدیرپستون جی مانک جی موتی والا
آغاز1831ء
زبانگجراتی
صدر دفتربمبئی، برطانوی ہندوستان
ویب سائٹwww.jamejamshedonline.com

مزید دیکھیے

حوالہ جات