جامعہ شٹوٹگارٹ

یہ جامعہ جرمنی کے صوبہ بیڈن وٹمبرگ کے دار الحکومت شٹوٹگارٹ میں واقع ہے۔ یہ ایک سررکاری جامعہ ہے۔ یہ 1829ء میں قائم کی گئی۔ یہ ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی ہے جہاں پر انجینئری اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ معاشی اور معاشرتی موضوعات بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ بنیادی طور پر جامعہ 10 بڑے ڈیپاٹمنٹس پر مشتمل ہے جو مزید کئی ذیلی اسکولز میں تقسیم ہے۔

جامعہ شٹوٹگارٹ
Logo

معلومات
تاسیس1829
نوعسرکاری
الكوادر العلمية5000[1]
محل وقوع
إحداثيات48°46′54″N 9°10′31″E / 48.7817°N 9.1752°E / 48.7817; 9.1752   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
شہرشٹوٹگارٹ
ملکجرمنی
شماریات
طلبہ و طالبات22632 (سنة ؟؟)
عضويةیورپی ایسوسی ایشن برائے جامعات [2]
آرکائیو (2021)[3]
ORCID (اکتوبر 2023)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹwww.uni-stuttgart.de/
Map

تفصیل

یہ جامعہ خاص طور پر آٹوموٹو انجینئری، پروسیس انجینئری، انڈیسٹریل انجینئری کے لیے مشہور ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کے جرمن آٹوموٹو صنعت کے باپ گوٹلیب ڈیاملر (مرسڈیز بینز کے بانی) یہیں کے فارغ التحصیل تھے۔ جرمنی کے مشہور سول انجینئر کرسچئین اوٹو موہر بھی اسی جامعہ سے وابستہ رہے۔یہ جامعہ بھی جامعہ پنجاب کی طرح دو کیمپس میں تقسم ہے۔ ایک پرانا اور ایک نیا۔ پرانا کیمپس اندرون شہر میں واقع ہے جیسے شٹڈمیٹے کیمپس کہا جاتا ہے اور نیا کیمپس جو قدرے شہر کے قطر پر واقع ہے جسے فاہینگن کیمپس کہا جاتا ہے۔