ثانیہ عاشق جبین

پاکستان میں سیاستدان

ثانیہ عاشق جبین ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔

ثانیہ عاشق حسین کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ نواز گروپ سے ہے،

ابتدائی زندگی اور تعلیم

وہ پنجاب کے شہر لاہور میں مارچ 1993ء کو پیدا ہوئیں اور اسی شہر میں ان کی پرورش ہوئی، تعلیم بھی اسی شہر سے مکمل کی۔ [1]

انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فارمیسی ڈی (ڈاکٹر آف فارمیسی) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ [1]

سیاسی کیریئر

وہ 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں [2]۔ثانہ عاشق جبین نے 15 اگست 2018 کو صوبائی اسمبلی پنجاب کا حلف اٹھایا، وہ عورتوں کی مخصوص نشست نمبر 337 پر منتب ہوئیں۔[3]۔

25 سال کی عمر میں ، وہ 2018 کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر ممبر بن گئیں۔ [4][5]

حوالہ جات