بیلا بوس

ایک ہندوستانی ڈانسر اور اداکارہ ہیں جو سن 1960 اور 70 کی دہائی کے دوران ہندی فلموں میں سرگرم تھیں [1]

ابتدائی زندگی

بیلا بوس کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔ان  کے والد کپڑوں کے بیوپاری تھے اور والدہ گھریلو خاتون تھیں۔ بینک حادثے  کے بعد یہ خاندان 1951 میں بمبئی منتقل ہو گیا۔ انھوں  نے سڑک حادثے میں اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے خاندان کی مدد کرنے کے لیے فلموں میں بطور گروپ ڈانسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس نے مزید فلمیں منتخب کیں۔

کیریئر

بیلا بوس کو 1950  کی دہائی کے آخر سے پزیرائی ملنی شروع ہوئی اور انھیں  راج کپور کے ساتھ 1959 میں ریلیز ہونے والی میں نشے میں ہوں میں ڈانس نمبر کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ ان کا پہلا مرکزی کردار 21 سال کی عمر میں گرو دت کے مقابل سیوتیلا بھائی (1962) میں تھا۔ بنگالی ڈراموں میں ان کے کیریئر میں 150 سے زیادہ فلمیں شامل تھیں۔ ہووا محل (1962) میں ، انھوں نے ہیلن کی بہن کا کردار ادا کیا[2] اسے اکثر ویمپ کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا جاتا تھا۔ اصل زندگی میں  وہ قدامت پسند تھیں اس نے اسکرین پر سوئمنگ لباس پہننے سے انکار کرنے کی وجہ سے کچھ کردار کھوئے۔[3]

ذاتی زندگی

ان کے شوہر آشیش کمار ایک اداکار تھے۔[4] انھوں نے 1967 میں اس کے ساتھ شادی کی اور ایک بیٹی اور بیٹے کو جنم دینے کے بعد آہستہ آہستہ فلموں سے دور ہوتی گئیں ۔

منتخب فلمیں

  • میں نشے میں ہوں (1959)
  • چراغ کہاں روشنی کہاں (1959)
  • ایک پھول چار کانٹے (1960)
  • چھوٹے نواب (1961)
  • اوپیرا ہاؤس (1961)
  • پروفیسر (1962)
  • سیوتیلا بھائی (1962)
  • ہوا محل (1962)
  • پریم پتر (1962)

حوالہ جات