اوسوالڈ کا طریقہ

اوسوالڈ کا طریقہ (Ostwald process) امونیا سے نائٹرک ایسڈ بنانے کا طریقہ ہے جسے ولہلم اوسٹوالڈ نے 1902ء میں پیٹنٹ کروایا تھا۔
نائیٹرک ایسڈ (شورے کا تیزاب) صنعتی اعتبار سے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے مصنوعی کھاد بنائی جاتی ہے۔

امونیا سے نائیٹرک ایسڈ بنانے کا عمل دو مرحلوں میں مکمل ہوتا ہے۔

  • پہلے مرحلے میں امونیا کو آکسیجن کی موجودگی میں جلایا جاتا ہے۔ اس عمل میں بڑی حرارت خارج ہوتی ہے اور نائیٹرک آکسائیڈ اور پانی بنتے ہیں۔ اس عمل کے لیے رھوڈیئم کی ملاوٹ والا پلاٹینیئم بطور عمل انگیز (catalyst) بہت مفید ہوتا ہے۔
  • دوسرے مرحلے کو ایسے برتن میں انجام دیا جاتا ہے جس میں پانی موجود ہو۔ اس میں نائیٹرک آکسائیڈ کو مزید آکسیجن سے ملایا جاتا ہے جس سے سرخی مائل بھورے رنگ کی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ بنتی ہے جو پانی سے تعامل کر کے نائٹرک ایسڈاور نائیٹرک آکسائیڈ بناتی ہے۔ نائیٹرک آکسائیڈ کو ری سائیکل کر لیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے