امت شاہ

(امیت شاہ سے رجوع مکرر)

امت شاہ (انگریزی: Amit Shah)(ولادت: 22 اکتوبر 1964ء) بھارتی سیاست دان ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ صدر ہیں۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں۔امت شاہ سرکھیج اسمبلی حلقہ سے لگاتار چار مرتبہ (1997ء، 1998ء، 2002ء اور 2007ء) ایم ایل اے منتخب کیے گئے۔ وہ نریندر مودی کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔ جب مودی وزیر اعلیٰ گجرات تھے تب شاہ کو حکومت میں اچھی پکڑ حاصل تھی۔ 2012ء میں وہ ناران پورہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہو کر ایم ایل اے بنے۔ بھارت کے عام انتخابات، 2014ء میں امت شاہ اتر پردیش کے انچارج بنے۔ اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے بڑے انتخابی میلے میں سب سے بڑی ریاست میں بی جے پی نے اب تک کا سب سے بہتر نتیجہ دیا۔ 80 میں سے کل 73 نشستیں جیت کر امت شاہ نے اپنی مہارت، سیاسی قیادت اور بصیرت کا لوہا منوا لیا۔ اور اسی سال جولائی میں ان کو پارٹی کا صدر بنا دیا گیا۔[5]ان کی قیادت میں بی جے پی نے مہاراشٹر، ہریانہ، جموں اور کشمیر، جھارکھنڈ اور آسام کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کی سرکار بنائی مگر دہلی، بہار، چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، گجرات میں یک طرفہ کامیابی ملی [6] اور منی پور میں پارٹی کو مضبوط کیا۔ پنجاب میں شرومنی اکالی دل کے ساتھ اتحاد اس بار کام نہ آیا اور وہاں کی حکومت کانگریس کے پاس چلی گئی۔[7]

امت شاہ
 

مناصب
رکن راجیہ سبھا [2][3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
19 اگست 2017  – 29 مئی 2019 
حلقہ انتخابگجرات  
وزیر امور داخلہ [4]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
30 مئی 2019 
راج ناتھ سنگھ  
 
معلومات شخصیت
پیدائشی نام(انگریزی میں: Amit Anilchandra Shah ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش22 اکتوبر 1964ء (60 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتبھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولادجے شاہ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیجامعہ گجرات (بھارت)   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہسیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

امت شاہ کی ولادت وو اکتوبر 1964ء کو ممبئی میں ہوئی۔[8] ان کے والدین گجراتی قوم سے تعلق رکھنے والے ایک خوش حال بنیا تھے۔[9][10][11] ان کے والد انل چندر شاہ منسا، گجرات میں ایک تاجر تھے۔[12] انھوں نے مہسانا میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے احمد آباد چلے آئے جہاں انھوں نے سی یو شاہ سائنس کالج میں حیاتی کیمیا کی پڑھائی کی اور بایو کیمسٹری میں بی ایس سے کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے احمد آباد کے کئی بینکوں میں ملازمت بھی کی۔[12] ۔[13]بچپن سے ہی وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں دلچپسی رکھتے تھے اور نزدیکی شاکھا (شاخ) میں مشق کرتے تھے۔احمدآباد میں قیام کے دوران میں انھوں نے باضابطہ طور پر آرایس ایس کی رکنیت حاصل کی۔[9] نریندر مودی سے ان کی پہلی ملاقات 1982ء میں احمدآباد آر ایس ایس کے پروگرام میں ہوئی۔[9] اس وقت مودی تنظیم کے مبلغ تھے اور نوجوانوں کے صدر بھی۔[12]

انتخابی نتائج

انتخابسالحلقہنتیجہووٹ% ووٹماخذ
گجرات قانون ساز اسمبلی (ضمنی انتخابات)1997سرکھیججیت76,83956.10%[14]
گجرات قانون ساز اسمبلی1998سرکھیججیت193,37369.81%[15]
گجرات قانون ساز اسمبلی2002سرکھیججیت288,32766.98%[16]
گجرات قانون ساز اسمبلی2007سرکھیججیت407,65968.00%[17]
گجرات قانون ساز اسمبلی2012نارن پورہ اسمبلی حلقہجیت103,98869.19%[18]
بھارت کے عام انتخابات، 2019ء2019گاندھی نگر لوک سبھا حلقہجیت

حوالہ جات