امریتا سنگھ

بھارتی فلمی اداکارہ

امریتا سنگھ (انگریزی: Amrita Singh) (ولادت: 9 فروری 1958ء)[1] ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں۔[2]

امریتا سنگھ
(ہندی میں: अमृता सिंह ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امریتا سنگھ 2017ء میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1958-02-09) 9 فروری 1958 (عمر 66 برس)
ہڈالی, مغربی پاکستان
قومیتبھارتی
شریک حیاتسیف علی خان
(شادی. 1991; طلاق. 2004)
اولاد2 (سارہ اور ابراہیم علی خان)
والدہرخسانہ سلطانہ   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہاداکارہ
پیشہ ورانہ زبانہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت1983ء – 1993ء
2002ء — تاحال
اعزازات
نامزدگیاں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

امرتا سنگھ ورک 9 فروری 1958ء کو مغربی پاکستان کے شہر ہڈالی میں ایک پنجابی مسلم والدہ رخسانہ سلطانہ اور ایک پنجابی جاٹ سکھ والد، فوجی افسر شیوندر سنگھ ورک، جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[3][4] ان کی والدہ 1970ء کی دہائی میں ہندوستانی ایمرجنسی کے دوران سنجے گاندھی کی سیاسی ساتھیوں میں سے ایک تھیں، جنھوں نے پرانی دہلی کے مسلم علاقوں میں سنجے گاندھی کی نس بندی کی مہم کی قیادت کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔[5][6][7][8][9]

امرتا سنگھ ناول نگار خوشونت سنگھ کی بھانجی ہیں۔ اداکارہ بیگم پارہ ان کی چاچی ہیں اور ان کے شوہر ناصر خان تھے، جو دلیپ کمار کے بھائی ہیں۔ اداکار ایوب خان، امرتا سنگھ کے دوسرے کزن ہیں۔[4] امرتا سنگھ ورک شاہ رخ خان کی بچپن کی دوست تھیں۔ ان دونوں کی ماؤں نے اکثر دہلی کے علاقے میں ایک ساتھ کام کیا اور شاہ رخ خان کی بہن شہناز اور امرتا سنگھ ایک ہی اسکول میں ساتھ میں پڑھتے تھے۔[10]

امرتا سنگھ نے نئی دہلی کے ماڈرن اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی اور وہ انگریزی، پنجابی اور ہندی زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں۔[11]

ذاتی زندگی

امرتا سنگھ جنوری 1991ء میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی۔ امرتا کی پرورش سکھ مذہب کو مانتے والے گھرانے میں ہوئی تھی۔ انھوں نے شادی سے قبل ہی اسلام قبول کیا اور یہ شادی اسلام کے مطابق ہوئی۔[12]

ایوارڈز اور نامزدگی

اعزازات
سالفلمایوارڈقسم/درجہنتیجہ
1994ءآئینہفلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہمعاون اداکارہفاتح
2005ءکویانجلیانڈین ٹیلی ایوارڈبہترین اداکارہ برائے منفی کردارفاتح
2006ءکلیگفلم فیئر اعزاز برائے بہترین ولن ایوارڈمبہترین ولننامزد
2014ء2 اسٹاٹساسٹارڈسٹ ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہبہترین معاون اداکارہنامزد
2015ء2 اسٹاٹسفلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہمعاون اداکارہنامزد

متعلقہ روابط

حوالہ جات