افریقا کے جزائر

افریقا کے جزائر (Islands of Africa) افریقا کا ایک اہم جغرافیائی ذیلی خطہ ہیں [1][2][3][4]اور براعظم پر ایک الگ آبادی اور تاریخی ثقافتی دائرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کیپ ورڈی

افریقا کے جزائر کو دو گروہوں بحر ہند کے جزائر اور بحر اوقیانوس کے جزائر میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔[5]افریقی جزائر سب سے بڑی تعداد میں بحر ہند میں واقع ہیں، جن میں جزیرہ ممالک اتحاد القمری، سیچیلیس، موریشس اور مڈغاسکر قابل ذکر ہیں۔ فرانسیسی سمندر پار علاقہ جات مایوٹ اور رے یونیوں بھی قریب ہی واقع ہیں۔ بحر اوقیانوس کے جزائر میں کیپ ورڈی، ساؤ ٹومے و پرنسپے اور جزائر کناری قابل ذکر ہیں۔ ہسپانیہ کے کچھ علاقے بحیرہ روم میں موجود ہیں۔ شمالی بحر اوقیانوس میں مملکت متحدہ کے جزائر سینٹ ہلینا، جزیرہ اسینشن اور ترسٹان دا کونیا واقع ہیں۔

حوالہ جات