ادقچہ

ادقچہ کپڑے کی اس باریک چادر کو کہتے ہیں جو بطور آرائش بستر اور پلنگ پر بچھائی جاتی ہے۔ ادقچہ کا کپڑا روئی اور سوت سے بنایا جاتا ہے اور بعض ادقچوں میں ریشم اور دوسری چیزوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نیلی چادر

ادقچہ کی اقسام

پرانے زمانے میں ادقچے عام طور سے سفید یا غیر منقش ہوا کرتے تھے، لیکن آج کل رنگین اور منقش ادقچے خوب چلن میں ہیں۔ بعض ادقچوں پر کارچوبی اور کلابتونی کا کام بھی ہوتا ہے۔ کچھ ادقچوں پر خوبصورت حاشیے بھی بنے ہوتے ہیں جو بستر یا پلنگ پر چاروں جانب سے نیچے لٹکے رہتے ہیں۔[1][2][3]

حوالہ جات