منوہر پاریکر

بھارتی سیاست دان

منوہر گوپالکرشن پربھو پاریکر (13 دسمبر 1955ء – 17 مارچ 2019ء) ایک بھارتی سیاست دان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تھے جو مارچ 2017ء سے مارچ 2019ء تک بھارتی ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔[3][4] اس سے قبل وہ سنہ 2000ء سے سنہ 2005ء تک اور سنہ 2012ء سے سنہ 2014ء تک گوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔

منوہر پاریکر
 

مناصب
عضو في الجمعية التشريعية غوا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1994  – 25 نومبر 2014 
وزیر اعلیٰ گوا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 اکتوبر 2000  – 2 فروری 2005 
فرانسسکو سردنہا  
پرتاپ سنگھ رانے  
وزیر اعلیٰ گوا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
9 مارچ 2012  – 8 نومبر 2014 
دگمبر کامت  
لکشمی کانت پرسیکر  
وزیر دفاع   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
9 نومبر 2014  – 13 مارچ 2017 
ارون جیٹلی  
ارون جیٹلی  
رکن راجیہ سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
26 نومبر 2014  – 2 ستمبر 2017 
وزیر اعلیٰ گوا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
14 مارچ 2017  – 17 مارچ 2019 
لکشمی کانت پرسیکر  
پرمود ساونت  
معلومات شخصیت
پیدائش13 دسمبر 1955ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ماپسا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات17 مارچ 2019ء (64 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پنجی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفاتسرطان لبلبہ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائشگوا   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعتبھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہمیدھا پاریکر (–2001)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمیانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بمبئی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہسیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 پدم بھوشن   (2020)[2]
سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2012)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منوہر پاریکر نے گوا میں 2013ء بی جی پی کے پارلیمانی انتخابات کے جلسہ سے قبل نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز دی تھی۔ وہ مودی حکوم میں سنہ 2014ء سے سنہ 2017ء تک وزیر دفاع تھے۔ وہ اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔[5][6][7]

27 اکتوبر 2018ء کو حکومتِ گوا نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو لبلبے کا سرطان ہے۔[8] 17 مارچ 2019ء کو لبلبے کے سرطان کے باعث وفات پا گئے۔[9]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

منوہر پاریکر 13 دسمبر 1955ء کو ماپسا، گوا میں پیدا ہوئے تھے۔[10] انھوں نے ابتدائی تعلیم لویولا ہائی اسکول، مارگاؤ سے حاصل کی۔[11] ثانوی تعلیم مراٹھی زبان میں حاصل کی اور سنہ 1978ء میں میٹالرجیکل انجینئری میں گریجویٹ کرنے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی (آئی آئی ٹی بمبئی) گئے[10] وہ آئی آئی ٹی سے پہلے فارغ التحصیل ہیں جو ایک بھارتی ریاست کے ایم ایل اے تھے۔ سنہ 2001ء میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی کی جانب سے انھیں پروقار فارغ التحصیل کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔[12]

نجی زندگی

منوہر روس میں۔

ان کی زوجہ میدھا کا سنہ 2001ء میں انتقال ہوا تھا۔[13][14] ان کے دو بیٹے ہیں - اُتپل نے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئری کیا ہے اور ابھیجیت[15] گوا کا بزنس مین ہے۔

اعزازات

سنہ 2001ء میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی نے منوہر پاریکر کو پروقار فارغ التحصیل کا اعزاز دیا۔[12] سنہ 2012ء کو سیاست کے زمرے میں انھیں سال کے سی این این-آئی بی این بھارتی اعزاز سے نوازا گیا۔[16][17] 28 ستمبر 2018ء کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوا نے انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔[18][19] 26 اکتوبر 2018ء کو سوراجیہ ایوارڈز، 2018ء کے موقع پر انھیں ڈاکٹر ایس پی مکھرجی اعزاز ملا۔[20]

وفات

17 مارچ 2019ء کو 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ لبلبے کے سرطان میں مبتلا تھے، ان کی وفات پنجی میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی۔[21][22] ان کی موت کا اعلان صدر بھارت، رام ناتھ کووند نے کیا تھا۔[23]

حوالہ جات