ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

پیرس فرانس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، 2023ء کے تخمینہ آبادی کے مطابق اس میں 2,102,650 رہائشی تھے جو اس کے رقبہ 105 کلومیٹر (41 مربع میل) سے زیادہ کے علاقے میں تھے، جو اسے 2022ء میں اسے دنیا کا 30 واں سب سے زیادہ گنجان آباد شہر بناتا ہے۔سترہویں صدی سے پیرس دنیا کے مالیاتی، سفارت کاری، تجارت، فیشن، فن طباخی اور سائنس کے دنیا کے بڑے مراکز میں سے ایک رہا ہے۔ فنون اور سائنسی علوم میں اس کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ شارعی روشنیوں کے اس کے ابتدائی نظام کی وجہ سے انیسویں صدی میں اسے "روشنیوں کا شہر" کہا جانے لگا۔ جنگ عظیم دوم سے پہلے لندن کی طرح، اسے کبھی کبھی دنیا کا دار الحکومت بھی کہا جاتا تھا۔

پیرس کا شہر پیرس علاقہ یا ایل-دو-فرانس علاقے کا مرکز ہے۔ 2023ء میں 12,271,794 کی تخمینہ شدہ آبادی کے ساتھ یہ فرانس کی آبادی کا تقریباً 19% ہے۔ پیرس علاقے کی 2021ء میں خام ملکی پیداوار 765 بلین یورو تھی، جو یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ ورلڈ وائیڈ کاسٹ آف لیونگ سروے کے مطابق 2022ء میں پیرس دنیا میں نویں سب سے زیادہ لاگت کے ساتھ رہنے والا شہر تھا۔

خبروں میں

آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2024ء
بھارتی ٹیم عالمی کپ جیتنے کے بعد

کیا آپ جانتے ہیں؟

قرآن مجید
قرآن مجید

 • …کہ قرآن مجید (تصویر میں) کا سب سے پہلا ترجمہ حضرت سلمان فارسی نے سورۃ الفاتحہ کا فارسی میں ترجمہ کر کے کیا تھا؟‏
 • …کہ تھائی لینڈ کے دون موئانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا کے دونوں رن ویز کے درمیان گالف کورس واقع ہے اور جب ہوائی جہاز اترتے ہیں تو کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روک دیا جاتا ہے؟
 • …کہ 1794ء میں محمد خان قاجار نے ایران پر قبضہ کر کے قاجار خاندان کی حکومت کی بنیاد رکھی؟
 • …کہ احمد شاہ ابدالی نے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے کہنے پر پانی پت کی تیسری لڑائی میں مرہٹہ سلطنت پر حملہ کیا اور فتح حاصل کی؟
 • …کہ مصر میں واقع نہر سوئز 163 کلومیٹر (101میل) لمبی اور 300 میٹر چوڑی ہے؟


اقتباس

انگریزی سے نابلد اور اردو پڑھنے اور سمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!
ویکی اقتباسات · فہرست اقوال و اقتباسات

آج کا لفظ

8
عموماً کہا جاتا ہے: مطالعہ کے دوران یہ واقعہ نظر سے گزرا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مطالعہ کے دوران میں یہ واقعہ نظر سے گزرا
واضح رہے کہ: لفظ دوران کو میں کے بغیر استعمال کرنا ہندی زبان میں رائج ہے، نیز دوران میں کا استعمال اردو کے تمام مسلم الثبوت اساتذہ کے یہاں ملتا ہے۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 207,512 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

شہدائے کربلا وہ مظلوم افراد ہیں جو واقعہ کربلا میں ایک غیر منصفانہ جنگ میں شہید کر دیئے گئے۔ جن کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ اس وقت کے مسلم دنیا کے حاکم یزید بن معاویہ کو ایک خلیفہ کے طور پر تسلیم نہیں کرتے تھے۔ کیونکہ یزید کے کردار میں بہت سی خرابیاں پائی جاتی تھیں۔ اور ان لوگوں کا خیال تھا کہ جس شخص کی شخصیت میں ایسی خرابیاں یا برائیاں پائی جائیں وہ امت مسلمہ کا خلیفہ بننے کا اہل نہیں ہے۔ شہدائے کربلا کے سالار نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ تھے۔ شہدائے کربلا میں بنو ہاشم کے تمام شہداء ،حضرت ابوطالب کی آل اولاد (پوتے اور پڑپوتے وغیرہ) تھے۔ اس فہرست میں تمام شہدائے کربلا کا ذکر ہے۔

تاریخ

آج: منگل، 2 جولا‎ئی 2024 عیسوی بمطابق 24 ذوالحجہ 1445 ہجری (م ع و)

واقعات
  • 1840ء - موجودہ ترکی اور آرمینیا میں شدت 7.4 کا زلزلہ آیا۔ جس میں تقریبا 10,000 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1940ء - ہندوستانی حریت پسند رہنما سبھاش چندر بوس کو گرفتار کر کے کلکتہ میں قید کیا گیا۔
  • 2013ء - انڈونیشیا کے آچے میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کم از کم 42 افراد ہلاک اور 420 زخمی ہو گئے۔
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 207,512 مضامین موجود ہیں۔

منتخب تصویر



دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کو موسسۃ الویکیمیڈیا کے تحت چلایا جاتا ہے، جس کے زیر انتظام متعدد دیگر کثیر اللسانی اور آزاد منصوبے بھی روبہ عمل ہیں:





ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!